بنیں سکول ایجوکیشن نیٹ ورک کا حصہ

0

be a part of edu-sedinfo.net cover

موجودہ دور میں اساتذہ اور طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد اس وقت انٹر نیٹ سے منسلک ہے اور تازہ ترین معلومات یا کسی بھی مسئلہ کی تلاش کے لئے انٹرنیٹ سے رجوع کرتے ہیں۔ لیکن ان میں زیادہ تعداد واٹس ایپ اور فیس بک تک محدود ہے۔ زیادہ تر کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی متعلقہ واٹس ایپ یا فیس بک گروپ کو جوائن کیا جائے، گروپ جوائن ہونے کے بعد گروپ میں متعلقہ مواد کم اور غیر متعلقہ مواد کی شیئرنگ زیادہ کی جاتی ہے جس سے بہت سارا وقت ضائع ہو جاتا ہے۔

اگر ہم تعلیمی لحاظ سے ترقی یافتہ اقوام کا حال ملاحظہ کریں تو پتہ چلے گا کہ واٹس ایپ یا فیس بک وقت ضیاع کے خطرہ کی وجہ سے تعلیمی مقاصد کے لئے بہت کم جبکہ آنلائن فورم وغیرہ کا استعمال زیادہ ہے۔ ایک ہی گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد مطلوبہ آنلائن فورم کو جوائن کرتے ہیں جہاں وہ دوسروں کی رہنمائی کرتے ہیں یا دوسروں سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ ذیل میں چند ایسی آنلائن ایجوکیشن فورم کی مثالیں پیش خدمت ہیں:

انگلینڈ ایجوکیشن فورم ، فرانس ایجوکیشن فورم ، بنگلہ دیش ایجوکیشن فورم، انڈیا ایجوکیشن فورم

ایسی تمام فورم میں اساتذہ اور طلباء و طالبات مختلف ایشوز پر بحث و بحاثہ کے ذریعہ معلومات پہنچانے میں کوشاں ہیں۔ اس جدت کے مثبت نتائج کے پیش نظر اس فورم کی تخلیق کی گئی ہے جس میں کسی قسم کی فیس کے بغیر تمام افراد استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

اس آنلائن سکول ایجوکیشن نیٹ ورک کا بنیادی مقصد تمام اساتذہ اور طلباء طالبات کا ایسا رابطہ قائم کرنا ہے کہ جس میں تازہ ترین معلومات کے ساتھ مختلف ایشوز کو زیر بحث لانا ہے تا کہ تمام اساتذہ اپنے تازہ ترین معلومات کے ساتھ مختلف تعلیمی ایشوز کو زیر بحث لا سکیں اور طلباء طالبات کی کیریئر کونسلنگ کے ساتھ ان کو درپیش مسائل کا مناسب حل نکالا جا سکے۔

موجود سہولیات کی فہرست

1۔ مختلف تعلیمی، ادبی، شعوری اور معلوماتی تحاریر کی اشاعت

اساتذہ اپنی تعلیمی، ادبی، شعوری اور معلوماتی تحاریر کے ذریعے آگاہی پیدا کرتے ہیں۔ نئی پالیسیاں، نوٹیفیکیشن اور خبروں کو زیر بحث لایا جا تا ہے۔

2۔ سوالات و جوابات

مشورہ کرنا ایک سنت عمل ہے، فورم میں تمام ممبرز کسی بھی قسم کے درپیش تعلیمی مسائل کے متعلق رہنمائی یا مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔

3۔ نوٹس کی فراہمی

سبھی ممبرز اپنے تیار کردہ یا کوئی بھی تعلیمی نوٹس اپلوڈ کر کے تعلیم آسان بنا سکتے ہیں۔ یہ نوٹس فری یا مناسب فیس کے تحت فراہم کئے جا سکتے ہیں۔

4۔ نصاب سے متعلق بحث و مباحثہ

تمام مضامین کے نصاب سے متعلق بحث و مباحثہ کیا جا سکتا ہے تاکہ سمجھ بوجھ بہتر سے بہترین کی جا سکے۔

لایئو علمی فورم

separator line

مزید معلومات کے لئے وزٹ: عمومی سوالات

مزید اس سے متعلق آپ کے پاس مفید مشورہ ہے تو ضرور شیئر کریں!

SEDiNFO

نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر ✰ تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

SEDiNFO.NET ilmi Forum
Logo