تحریر مقابلہ برائے یوم پاکستان
یوم پاکستان! پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔ اس دن۔ یعنی 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی۔ قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔ وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
پہلی پوزیشن: محمد زید (فیصل آباد)
دوسری پوزیشن: حامد یار (مظفر گڑھ)
تیسری پوزیشن: عائشہ فرحان (لیہ)
ہماری طرف سے تمام ونرز کو مبارک باد
یوم پاکستان کو منانے کے لیے ہر سال 23 مارچ کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں پاکستان مسلح افواج پریڈ بھی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاستی اثاثوں اور مختلف اشیاء کی نمائش کی جاتی ہے۔ اس موقع پر ملک بھر سے لوگ فوجی پریڈ کو دیکھنے کے لیے اکھٹے ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی سطح پر بھی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ کیونکہ تاریخی باتوں کو یاد رکھنا اور اپنی اگلی نسلوں تک پہنچانا، زندہ قوموں کا شیوا ہوا کرتا ہے۔ اس روایت برقرار رکھتے ہوئے یوم پاکستان کے عنوان سے تحریری مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے جو کہ 22 مارچ 2019 تک جاری رہے گا۔
مقابلہ کے مقاصد:
- یوم پاکستان کے حوالے سے سوچ کو الفاظ کی شکل دینا۔
- اس اہم دن کی اہمیت کو اجاگر کرنا۔
- طلباء و طالبات کے لئے آگاہی پیدا کرنا۔
- تخلیقی صلاحیتوں کو شائع ہونے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنا۔
شرائط و ضوابط:
- صرف یوم پاکستان سے متعلق تحریر کو مقابلہ میں شامل کیا جائے گا۔
- تحریر کا اردو زبان میں ہونا ضروری ہے۔
- صرف طے شدہ طریقہ کار کے ذریعہ بھیجی گئی تحاریر کو مقابلہ میں شامل کیا جائے گا۔ (طریقہ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔)
- پہلی پوزیشن والی تحریر کے مصنف کو 5000 روپے، دوسری اور تیسری پوزیشن والی تحریر کو 3000 روپے کا ایزی لوڈ فراہم کیا جائے گا۔
- ادارہ ان شرائط و ضوابط میں کمی بیشی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ہم تمام اساتذہ کرام کو لکھنے کی خصوصی دعوت دیتے ہیں کیونکہ شعور اور آگہی پیدا کرنا آپ کے فرائض منصبی کا حصہ ہے۔
پوزیشن کا طریقہ کار
پوزیشن طے کرنے کا طریقہ کار نہایت واضح ہے۔ تحریر کو پڑھے جانے کی تعداد اور مثبت تبصرات کی تعداد کو جمع کرنے کے بعد پوزیشن کا اعلان کیا جائے گا۔
ہر تحریر کے شروع میں عنوان کے نیچے تحریر کو پڑھے جانے کی تعداد ظاہر کی جاتی ہے۔ (جیسا کہ ذیلی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔)

اسی طرح ہر تحریر کے آخر میں مصنف کی پروفائل کے نیچے تبصرات کی جگہ موجود ہے، جہاں کل تبصرات بھی دکھائے جاتے ہیں۔ (جیسا کہ نیچے تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے)

مزید تفصیلات درکار ہونے کی صورت میں رابطہ فرمائیں!