تعلیمی نیوز روم

تمام ڈی ای او اور ڈپٹی ڈی ای اوز کو ہدایات جاری

ڈی ای اوز اور تحصیل ڈپٹی ڈی ای اوز کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ سکولوں میں

تمام طلباء کے لئے فرنیچر کا ہونا ضروری ہے. اگر کم ھے تو چٹائی کا یقینی انتظام کریں مارکیٹ میں 12*18 کی چٹائی 2200 سے 2800 تک کی رقم میں دستیاب ھے جس سے پر باآسانی چار قطاروں میں 6,6 طلباء کی نسبت سے 24 طالب علم آسانی سے بیٹھ سکتے ھیں.

باتھ رومز کی تعداد کو سکول کی ضرورت کے حساب سے ہونا چاہئیے

بینک سٹیٹمنٹ کے مطابق NSB فنڈز کی کیش بک کو مکمل کیا جائے اور SIS پر اس مہینے کے آخر تک ہر صورت اپلوڈ کیا جائے۔

تمام مانیٹرنگ انڈیکیٹرز کے ٹارگٹس (خصوصی طور پر ٹیچرز کی Presence اور طلباء کی حاضری) کو بڑھا دیا گیا ہے ان پر سختی سے عمل کیا جائے.

سکولز کی صفائی ستھرائی ہر صورت بہترین ہونی چاہئے باتھ رومز میں سوپ ضرور ہو .

ڈیٹا پیک میں لو پرفارمنگ سکولز کے خلاف کارروائی کی جائے وہ سکول جن کی تین سے چار وجوہات میں کم پرفارمنس ھیں ان کو لکھ کر وارننگ دیں اور ان کی بعد از تفریح اے ای اوز اپنے دفتر میں میٹنگ بلوائیں .

این ایس بی فنڈز کو ہر صورت استعمال میں لایا جائے۔کوشش کریں این ایس بی میں 1000 سے کم بقایا رقم ہو تمام سہولیات فراہم کر دیا کریں.

کوالٹی ایجوکیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا

اے ای اوز مہینے میں2 سے 3 بار ہر سکول کا وزٹ کریں اور سکول میں ہدایت کریں کہ جو کچرا باھر پھینکا جاتا ھے وہ استاد اپنی نگرانی میں تلف کرواۓ آگ لگواۓ ورنہ یہی کچرا نالیوں میں پانی کے بھاؤ میں رکاوٹ بنتا ھے ہم اپنے ملک کو صاف رکھنے میں کردار ادا کر سکتے ھیں.

ہائی سکولز میں بھی اے ای اوز کے وزٹ کو یقینی بنایا جائے

ٹیبلٹ کو ھفتہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ اور Synchronize کیا جائے۔ Synchronized کرنے کے بعد ڈیٹا 24 گھنٹے کے بعد اپ ڈیٹ ہو گا

تیار چھتوں سے پرہیز کریں (گوجرانوالہ حادثہ تیار چھت کی کمزوری سے ہوا)

اگر NSB اکاؤنٹ میں فنڈز موجود ہیں تو گہرا بور کروایا جائے تاکہ صاف ستھرا پانی کی فراہمی یقینی ہو سکے

ہیڈ ٹیچرز ذاتی طور پر میٹنگز اٹینڈ کیا کریں یا میل ٹیچر موجود ہو تو ان کو بھیجا کریں . فی میل اساتذہ کو دور دراز گاؤں سے مت بھجا کریں .

ہیڈ ٹیچرز کی MEA وزٹ میں 100 فیصد حاضری ضروری ہے

اگر کسی استاد نے گزشتہ ماہ ایک بھی رخصت اتفاقیہ نہ کی ہو تو ان کو مجبوری پر فوری رخصت اتفاقیہ دیا کریں کیونکہ جب آپ مجبوری میں بھی ان کی راہ میں رکاوٹ ہوں گے تو انسان ھیں وہ اپنا کام درست تبھی سرانجام دیں گے جب ذھنی طور پر مطمعن ہوں گے .

ہیڈ ٹیچرز NSB کتابچے کا مطالعہ ضرور کریں

🎲پرائمری سکول میں کلاس فور موجود نھیں ھوتے مگر 90% سکولوں میں اب 4 استاد موجود ھیں .
اس لیے لاگ بک پر واضع ڈیوٹی لگائیں کہ اگر ایک ماہ ایک استاد کی ڈیوٹی واٹر کولرز پر ھے اور دوسرے کی گراؤنڈ کی صفائی پر جبکہ تیسرے استاد نے sis اور دفتری کام میں ھیڈ کی مدد کرنی ھے . ھر ماہ استاد کی ڈیوٹی تبدیل کریں . معذور اساتذہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں
نوٹ :
معذور طلباء اگر جھولے کی طرف جائیں تو ان کو مت روکیں وہ طلباء تفریح میں رش کے باعث جھولے نھیں لے سکتے .
نرسری کلاس میں جس استاد کا پیریڈ ھو وہ ان کو جھولے لینے اور کھیل کے میدان مین فٹ بال سے کھیلنے کے لیے لے جا سکتا ھے . بچوں کو موٹیویشن دیں گے تبھی تو وہ سکول آئیں گے .

مجھے امید ھے آپ تب ڈپٹی ڈی ای اوز , اے ای اوز ,ھیڈ اور اساتذہ میری آج کی میٹنگ کے ہر پوائنٹ کو فالو کریں گے.
اللہ ہمارے ملک کو ترقی دے .

تعلیمی نیوز گروپ
تعلیمی نیوز گروپ
علمی دنیا سے تازہ ترین خبریں شائع کرنے میں سر گرم ✰ آپ کے تبصرات اس نا چیز کو مزید خدمت کا شوق مہیا کرتے ہیں!