seniority question
سیڈانفونیٹ اردو

سنیارٹی سے متعلقہ چند انتہائی اھم امور

seniority question cover

[1] ان سروس پروموشن میں ایک تحصیل سے دوسری تحصیل میں ٹرانسفر کی صورت میں سنیارٹی Loose نہیں ھوتی-

[2] کسی دوسرے ضلع میں ٹرانسفر کی صورت میں PST اور EST کی سنیارٹی Loose ھو جاتی ھے اور وہ Next ضلع میں تمام ریگولر ٹیچرز سے جونئیر شمار ھوتے ھیں لیکن چونکہ SST یا SS یا HM کی Next سکیل میں پروموشن صوبائی سطح پر ھوتی ھے لہذا دوسرے ضلع میں ٹرانسفر کی صورت میں ان کی سنیارٹی Loose نہیں ھوتی ھے-

[3] سی ایم پیکج پروموشن کے تحت PST/EST/SST کی کسی بھی دوسرے ضلع میں ٹرانسفر کی صورت میں سنیارٹی Loose ھو جاتی تھی نیز دوسری تحصیل میں ٹرانسفر کی صورت میں PST/ESE کی سنیارٹی بھی Loose ھوتی تھی-

[4] بوائز سے گرلز سکول میں یا گرلز سے بوائز سکول میں اپنی مرضی سے ٹرانسفر کی صورت میں بھی سنیارٹی Loose ھو جاتی ھے لیکن اگر ڈیپارٹمنٹ ضرورت کے مطابق خود اپنی مرضی سے شفٹ یا ایڈجسٹ کرے تو سنیارٹی Loose نہیں ھوتی ھے ؛ تاھم شفٹنگ آرڈرز میں سنیارٹی Intact رھنے کا ذکر ھونا بہت ضروری ھے-

[5] ریگولر ایجوکیٹرز کی آپس میں سنیارٹی کا طریقہ کار یہ ھوتا ھے;

{الف} کنٹریکٹ سروسں شمار نہ ھونے کی وجہ سے سب سے پہلے ایجوکیٹرز کی ریگولر ھونے کی Date کو دیکھا جاتا ھے یعنی متعلقہ ایجوکیٹرکی ریگولر تاریخ سے ایک دن پہلے تک سروس کرنے والے تمام ٹیچرز بھی ان نئے ریگولر ایجوکیٹرز سے سینئر ہی رہتے ھیں-

{ب} ریگولر تاریخ SAME ھونے کی صورت میں دوسرے Step پر ان کی متعلقہ پوسٹ پر جائننگ تاریخ کو دیکھا جاتا ھے اور پہلے جائننگ کرنے والا سینئر ھوتا ھے-

{ج} اگر جائننگ تاریخ بھی SAME ھو جائے تو پھر تیسرے مرحلے میں
Date of Birth
کو دیکھا جاتا ھے اور Age میں سینئرٹیچر کو ھی سینئر شمار کیا جاتا ھے-

اگر آپ کے علم میں مزید پوائنٹس ہوں یا کوئی سوال ہو تو ضرور شئیر کیجئے گا۔ میں آپ کے سوالات کے جوابات دینے کی کچھ کروں گا۔

عبیرہ فاطمہ
عبیرہ فاطمہ
تیزی سے بدلتی دنیا میں اپنے اصولوں پر قائم روح