
اگر آپ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم 2019 کے لئے درخواست جمع کروانا چاہتے ہیں تو یہاں آپ اس کے طریقہ کار اور شرائط و ضوابط کے متعلق مکمل معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم جناب وزیراعظم عمران خان کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے اور اس منصوبے یا سکیم کا مقصد تمام پاکستانی شہریوں کو اپنا گھر مہیا کرنا ہے۔ اگرچہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم 2019 کے لئے چند ایک بنیادی شرائط و ضوابط رکھی گئی ہیں تاہم درخواست جمع کروانا نہایت آسان ہے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم 2019 مکمل معلومات
نوٹ: نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم 2019 کے لئے رجسٹریشن کا آغاز 15 جولائی 2019 سے کر دیا گیا ہے جو کہ اگلے 3 ماہ تک جاری رہے گی۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم 2019 کے لئے رجسٹریشن کا طریقہ کار
1۔ سب سے پہلے درخواست جمع کروانے کی فیس 250 روپے ادا کرنی ہے۔ جو آن لائن ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ ادا کی جا سکتی ہے۔ یا کسی بھی قریبی ای – سہولت، جاز کیش یا ایزی پیسہ دوکان یا فرنچائز پر ادا کی جا سکتی ہے۔
2۔ فیس جمع کرانے کے بعد درخواست گذار آن لائن اس https://nphp.nadra.gov.pk/nphponline لنک پر فارم پر کرے یا کسی بھی قریبی نادرا ای سہولت فرینچائز پر جائے جہاں بغیر کسی اضافی معاوضےکے آن لائن فارم پر کروانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
نوٹ: جن حضرات نے پہلے سے درخواست دی ہے ان کو دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں۔
اس صٖفحہ کو انگلش میں پڑھیں

اس پروگرام کے لئے کون اہل ہے؟
وہ تمام لوگ جن کے پاس اصلی قومی شناختی کارڈ ہے، وہ اس پروگرام میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ پاکستان کے تمام اضلاع کے خواہشمند پاکستانی شہری آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
اس پروگرام کی شرائط و ضوابط کیا ہیں؟
- درخواست گزار کے لیے قومی کمپیوٹراز شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہے-
- خاندان (خاوند، بیوی اور ان کے زیر کفالت بچے) میں سے ایک ہی فرد کی رجسٹریشن قبول کی جائے گی۔
- نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام عوام الناس کے لیے ہے لہذا ایسے خاندانوں کو ترجیح دی جاے گی جن کی اپنی ملکیت میں پہلے سے کوئی گھر نہ ہو۔
رجسٹریشن فیس کہاں ادا کی جا سکتی ہے؟
آپ فیس مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک طریقے سے ادا کروا سکتے ہیں؛
1- اپنا کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ آن لائن استعمال کر کے
2- کسی بھی قریبی ای سہولت، جیز کیش یا ایزی پیسہ فرنچائز پر
ایک خاندان میں کتنے لوگ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں؟
ایک خاندان میں ایک ہی فرد اس پروگرام میں رجسٹریشن کروا سکتا ہے- اگر ایک خاندان کے ایک سے زیادہ فارم وصول ہوئے تو قرعہ اندازی میں ایک ہی فارم شامل کیا جائے گا-
اگر رسید گُم ہو گئی ہے تو کیسے حاصل کی جا سکتی ہے؟
اگر آپ کی رسید گُم ہو گئی ہے تو آپ اس لنک پر جا کے دوبارہ پرنٹ کر سکتے ہیں۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم 2019 سے متعلق مزید کسی قسم کی معلومات کے لئے آپ نیچے کمنٹ میں پوچھ سکتے ہیں۔
یہ گھر ہم کو کب ملے گے دو سال پہلے ہم درخواست دے چکے ہیں کیا یہ گھر صرف اپنے شہر میں ملے گے یا کس دوسرے شہر میں بھی لے سکتے ہیں
جس شہر کے لئے آپ درخواست دیں گے وہیں ملیں گے!