Time Scale Promotion Notification for Punjab Government Employees fi
سیڈانفونیٹ اردو

ٹائم سکیل پروموشن نوٹفیکیشن برائے پنجاب ملازمین

Time Scale Promotion Notification For Punjab Government Employees

ٹائم سکیل پروموشن کے عنوان کے تحت گورنمنٹ پنجاب نے پنجاب ملازمین کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ پنجاب ملازمین کی طرف سے اس نوٹفیکیشن کا مطالبہ کافی عرصہ سے کیا جا رہا تھا جو آخر کا جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب ملازمین خاص طور پر اساتذہ تنظیموں کی طرف سے بیشر اوقات اس بات کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ اساتذہ کو ایک وقت مقررہ کے بعد اگلے سکیل میں ترقی دی جانی چاہیئے۔ جس کو گورنمنٹ نے منظور کر کے 26 مارچ 2019 کو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کا عنوان درج ذیل ہے:

پروموشن چینل والے افسران کے لئے ٹائم سکیل پرموشن

پنجاب کے گورنر نے ٹائم سکیل پرموشن کے لئے اجازت نامہ جاری کر دیا ہے، جو کہ 2019-02-01 سے نافذالعمل ہو گا۔

مندرجہ ذیل شرائط و ضوابط کے تحت تمام پنجاب حکومت کے ملازمین کو ٹائم سکیل پرموشن دیا جائے گا.

1۔ وہ افسران یا حکام جو ایک ہی سکیل پر 10 سال سے زیادہ خدمات سرانجام دے چکے ہیں، لیکن پروموشن چینل میں ہونے کے باوجود اگلے سکیل کی کم سیٹوں کی وجہ سے پروموشن حاصل نا کر سکے.

2۔ سکیل 20 یا اس سے زیادہ کے افسران کے لئے اس فوری پالیسی کے تحت ٹائم سکیل پرموشن کی اجازت نہیں ہے۔

3۔ سکیل 15 کے وہ ملازمین جو مالیاتی محکمہ خزانہ کی پالیسی خطوط  نمبرNo.FD.PC.40-80/2015 بتاریخ 26.07.2017 کے تحت ایک یا دو بار پروموشن حاصل کر چکے ہیں، اس طرح کے ملازمین کو فوری پالیسی کے تحت مزید ٹائم سکیل پروموشن دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

4۔ ایسے افسران جن کو سکیل 16 مستقل سیٹوں پر ملازمت ملی اور ان کا کوئی پروموشن چینل بھی نہیں ہے وہ تمام ملازمین پالیسی نمبر No.FD.PC.40-12/2017-B بتاریخ 14.02.2019 کے تحت کام جاری رکھیں گے۔ ایسے تمام ملازمین کو بھی  فوری پالیسی کے تحت مزید ٹائم سکیل پروموشن دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

5۔ سکیل 01 تا سکیل سکیل 04 تمام ملازمین پالیسی نمبر No.FD.PC.39-14/77(Pt.IV)(APCA/2008)(Provl.) بتاریخ 21.06.2017 کے تحت کام جاری رکھیں گے۔ ایسے تمام ملازمین کو بھی  فوری پالیسی کے تحت مزید ٹائم سکیل پروموشن دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

6۔ ٹائم سکیل پروموشن یا ذاتی اپگریڈیشن کا دارومدار بہتر اور تسلی بخش خدمات سرانجام دینے پر ہو گا۔ جس میں نوانکوائری، نو پونشمنٹ اور پرفارمنس رپورٹ کا باقاعدہ جائزہ ایک اہل اتھارٹی کے ذریعہ کروایا جائے گا۔

7۔ تمام افسران یا حکام کی سیٹوں کے ناموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

اور

1۔ مزید یہ کہ ٹائم سکیل پروموشن یا ذاتی اپگریڈیشن میں قبل از وقت انکریمنٹ قابل قبول نہیں ہے۔

2۔ تمام محکموں سے درخواست کی جاتی ہے کہ اوپر کی پالیسی کو لاگو کرنے کے لئے مزید ضروری کارروائی کی جائے.

درج ذیل ڈاؤنلوڈ بٹن سے آپ مکمل پالیسی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

ٹائم سکیل نوٹیفیکیشن اور اس کی شرائط و ضوابط کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار ضرور کیجیئے گا۔

SEDiNFO
نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر ✰ تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں
http://SEDiNFO.NET