pifra-salary-slip-sample
سیڈانفونیٹ اردو

پیفرا سیلری سلپ رجسٹریشن رہنمائی

pifra-salary-slip-sample-cover

اگر آپ گورنمنٹ ملازمین میں سے ہیں تو آپ ماہانہ سیلری سلپ کی اہمیت سے ضرور واقف ہوں کہ جس کی مدد سے تنخواہ میں کمی بیشی معلوم کی جا سکتی ہے۔ یہ ماہانہ سیلری سلپ متعلقہ اکاؤنٹ آفس کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہر ملازم کو مہیا کرے۔ اکثر ملازمین اکاؤنٹ آفس سے اپنی سیلری سلپ وصول کرتے بھیں جو کہ ایک اچھی عادت یے۔

پیفرا سیلری سلپ رجسٹریشن مکمل رہنمائی

لیکن اگر آپ اکاؤنٹ آفس کے چکروں سے جان چھڑوانا چاہتے ہیں اور اپنی ماہانہ سیلری سلپ باقاعدگی سے اپنے ای میل پر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس صفہ کو پڑھنا جاری رکھیں۔ تمام مراحل پر عمل کرنے کے بعد آپ اپنی ماہانہ سیلری سلپ اپنے ای میل پر حاصل کر پائیں گے۔

الف۔ سب سے پہلے آپ پیفرا کا آنلائن رجسٹریشن فارم کھولیں۔ (آنلائن فارم کھولنے کے لئے یہاں کلک کریں)

جب آپ پیفرا کے لنک پر کلک کریں گے تو ایک نئی ونڈو میں درج فارم کھل جائے گا۔

(ب) اب آپ نے پیفرا کے آنلائن فارم میں مطلوبہ درج ذیل معلومات کا اندراج کرنا ہے۔

(1) پیفرا آنلائن فارم کے پہلے خانہ میں اپنی گورنمنٹ کے حساب سے کوڈ کا اندراج کرنا ہے۔ فیڈرل ملازمین F لکھیں گے، خیبر پختونخوا ملازمین N، خیبر پختونخوا ضلعی ملازمین DGN، سندھ ملازمین S، بلوچستان ملازمین B، پنجاب ملازمین P، پنجاب ضلعی ملازمین DGP، کشمیر ملازمین K، گلگت بلتستان ملازمین GB، کشمیر کونسل ملازمین C کا اندراج کریں۔ کوڈز کے متعلق مزید رہنمائی کے لئے آپ اس صفحہ کے آخر میں یا رابطہ فارم کے ذریعہ حاصل کر سکتے ہیں۔

(2) پیفرا آنلائن فارم کے دوسرے خانہ میں آپ اپنے پرسنل نمبر کا اندراج کریں۔

(3) پیفرا آنلائن فارم کے تیسرے خانہ میں اپنے قومی شناختی کارڈ کے نمبر کا اندراج بنا ڈیش (-) کریں۔

(4) پیفرا آنلائن فارم کے چوتھے خانہ میں تاریخ پیدائش کا اندراج کریں۔ اس اندراج کی ترتیب میں پہلے دن پھر مہینہ اور آخر میں سال ہونا ضروری ہے اور یہ سب بنا کسی ڈیش(-) یا سلیش (/) وغیرہ کے درج کرنا ہے مثلا 5 مارچ 1995 کو اس طرح درج کیا جئے گا 05031995

(5) پیفرا آنلائن فارم کے پانچویں خانہ میں اپنا موبائل نمبر درج کریں۔

(6) پیفرا آنلائن فارم کے چھٹے نمبر پر آپ نے “اپنی دی ہوئی معلومات کی تصدیق کے لئے یہاں کلک کریں” پر کلک کریں.

درج شدہ معلومات درست ہونے کی صورت میں ای میل کے اندراج کا درج ذیل فارم ظاہر ہو گا۔ اب آپ اپنے ای میل کا اندراج دو جگہ کرنے کے بعد ایک بار “Enter” کا بٹن دبائیں۔

نوٹ: دونوں خانوں میں ایک جیسے ای میل کا ہونا ضروری ہے۔ اور دوںوں جگہ ای میل کے اندراج کے بعد”Enter” کا بٹن دبانا بھی ضروری ہے۔ مزید یہ کہ آپ کا ای میل جی میل پہ ہونا چاہئے تاکہ مستقبل میں سیلری سلپ رسیو ہونے میں کسی دشواری کا سامنا نا کرنا پڑے۔

Pifra Registration For Monthly Salary Slip 1

“Enter” کا بٹن دبانے پر “سب ٹھیک ہے۔ اب نیچے دئے ہوئے بٹن کو کلک کریں” کا پیغام ظاہر ہو گا۔ اب آپ “اس بٹن پر کلک کریں” پر کلک کریں۔

Pifra Registration For Monthly Salary Slip 2

مبارک ہو آپ کی ماہانہ سیلری سلپ کی رجسٹریشن مکمل ہوئی۔ اب آپ کا ای میل رجسٹر ہو چکا ہے۔ آپ نے رجسٹرڈ ای میل پر ہر مہینہ سیلری سلپ بھیجی جائے گی۔

Pifra Registration For Monthly Salary Slip 3

مزید رہنمائی کے لئے درج ذیل ویڈیو ملاحظہ کریں!

کسی قسم کی دشواری کی صورت میں بلا جھجھک نیچے تبصرہ فرمائیں یا ہم سے رابطہ فرمائیں۔

SEDiNFO
نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر ✰ تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں
http://SEDiNFO.NET