تعلیمی نیوز روم

گورنمنٹ سکولوں میں موجودہ مسائل کی نشاندہی

وزارت تعلیم کے مطابق اس وقت گورنمنٹ سکولوں کو جن مسائل کا سامنا ہے ان پر قابو پانے کے لئے پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں۔ گورنمنٹ سکولوں کو درج ذیل 3 بڑے مسائل کا سامنا ہے۔

1۔ اساتذہ میں مؤثر تدریس کی کمی

2۔ پڑھائی یا سیکھنے کے عمل کے کمزور نتائج

3۔ مکمل توجہ رٹہ سسٹم پر مرکوز ہونا

وزارت تعلیم کے مطابق “نیا عزم” کے تحت شروع کی جانے والی تحریک گورنمنٹ سکولوں کے انہی مسائل کو مدنظر ہوئے شروع کی گئی ہے۔ اور “نیا عزم” تحریک کا محور درج ذیل نکات ہوں گے۔

1۔ اساتذہ کی تدریس کو مکمل طور پر تبدیل کر کے مؤثر ترین بنانا

2۔ بنیادی صلاحیتوں کو طاقتور بنانا

3۔ پرائمری تک کی تعلیم کو مکمل طور پر تبدیل کرنا

نیا عزم 2018 تا 2023

وزارت تعلیم کے مطابق “نیا عزم” میں اساتذہ میں مؤثر تدریس کی کمی کو دور کرنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائیں جائیں گے، جن میں جاب شروع کرنے سے پہلے مکمل تربیتی پروگرام کروائے جائیں گے اور اس کے ساتھ دوران جاب اساتذہ کو مسلسل پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے اساتذہ کو امداد بھی فراہم کی جائے گی۔

پرائمری سطح پر انگلش میڈیم کا ہونا بھی مسائل کی وجہ سمجھا جا رہا ہے اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پرائمری کی سطح تک تمام نصاب اردو میں کیا جائے گا لیکن انگلش بطور مضمون ضرور شامل رہے گا۔

بچوں کے امتحانات اور ٹیسٹ کے سسٹم کو بہتر کیا جائے گا جس سے رٹہ سسٹم سے جان چھڑوانے کی کوشش کی جائے گی، اساتذہ اور طالب علموں کے درس تدریس کے عمل کو مؤثر بنائے جائے گا۔

آپ کے مطابق کیا وزرات تعلیم کے یہ اقدامات تعلیمی ماحول بہتر کر سکیں گے یا کچھ اور نقاط بھی شامل ہونا چاہیں تھے؟

تعلیمی نیوز گروپ
تعلیمی نیوز گروپ
علمی دنیا سے تازہ ترین خبریں شائع کرنے میں سر گرم ✰ آپ کے تبصرات اس نا چیز کو مزید خدمت کا شوق مہیا کرتے ہیں!