انکم ٹیکس ریٹرن گوشوارے کیا ہیں اور کیسے جمع کروائے جاتے ہیں؟

0
Submit Income Tax Return on FBR iris for Government & Private Employees urdu

آج کل سرکاری ملازمیں اس مسئلے کو لے کہ بہت پریشان ہیں تو سوچا کچھ روشنی اس پہ ڈال لی جائے.

انکم ٹیکس کیا ہے؟
انکم ٹیکس گوشوارے کیا ہیں ؟
انکم ٹیکس گوشوارے کیسے جمع کروائے جا سکتے ہیں؟

اگر کسی کی شخص کی سالانہ آمدنی چار لاکھ 400000 سے زائد یا ماہانہ آمدنی 33333 سے زائد ہو تو سرکاری ملازم کی تنخواہ سے انکم ٹیکس خودبخود کاٹ لیا جاتا ہے. ٹیکس کی یہ شرح پچھلے سالوں کے مطابق بتائی گئی ہے. آپ اپنی پیفرا کی یا اکاوئنٹ آفس سے ملنے والی پے سلپ سے چیک کر سکتے ہیں کہ انکم ٹیکس کاٹا جا رہا ہے یا نہیں.

رواں مالی سال یعنی کہ جولائی 2019 تا جون 2020 کے لیے سرکاری ملازم کی سالانہ 600000 یا ماہانہ 50000 سے زائد آمدنی پہ ٹیکس ہو گا. اس سے کم آمدنی پر ٹیکس نہیں ہو گا.
جس کا ریٹرن آپ اگلے سال جولائی میں جمع کروائیں گے یہ بات یاد رکھیں ٹیکس آٹو سسٹم کے تحت آپ کی تنخواہ سے کاٹ لیا جاتا ہے اور اس کی وضاحت سلپ پہ موجود ہوتی ہے.

ٹیکس گوشوارہ (E-RETURN) کیا ہوتا ہے؟

آپ کی تنخواہ سے سال بھر میں جو ٹیکس کاٹا گیا اور جتنی کل انکم ہوئی FBR کی سائٹ پہ لاگ ان ہو کر فارم فل کرکے بتانا کہ میری اتنی سالانہ انکم ہوئی اور اتنا ٹیکس کاٹا گیا ہے گوشوارہ یا e-return کہلاتا ہے.

گوشوارہ جمع کروانا اس سال سے شروع نہیں بلکہ یہ پچھلے کئی سالوں سے ہے لیکن اب اس پہ زور دیا جا رہاہے. جب آنلائن گوشوارہ جمع کر دیں گے تو آپ فائلر بن جائیں گے. اگر اپ کی تنخواہ سے انکم ٹیکس کاٹا جا رہا ہے اور آپ FBR کی سائٹ پہ گوشوارہ جمع نہیں کرتے تو آپ فائلر نہیں ہوں گے. ٹیکس دینے کے باوجود اپ نان فائلر کہلائیں گے.

گوشوارہ (E-Retuen) کیسے جمع کروانا؟

ٹیکس سال جولائی سے شروع ہوتا ہے اور اگلے سال جون تک ہوتا ہے. اب اس سال میں مثال کے طور پہ جولائی 2017 سے جون 2018 تک جتنا ٹیکس اپ کی تنخواہ سے کاٹا گیا تھا. اب آپ نے FBR کی سائٹ پہ جا کر رجسٹریشن کرنی ہے اور پھر لاگ ان ہو کر 2 فارم مکمل کرکے submit کرنے ہیں.

FBR کی سائٹ پہ جا کر رجسٹریشن کرنے یا لاگ ان کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

FBR-Iris-Web-login

اس صفحہ کو انگلش میں پڑھیں

ان فارم میں (فارم نمبر 1-114) پہ آپ نے اپنی کل انکم اور جتنا ٹیکس آپ کی تنخواہ سے کاٹا گیا تھا اس کا اندراج کرنا ہے. آپ نے جولائی 2017 سے جون 2018 تک کی تمام سیلری سلپ سے ٹوٹل تنخواہوں کو جمع کر لینا ہے وہ آپ کی کل سالانہ انکم ہو گی. اور جون کی سلپ پہ کل ٹیکس لکھا ہو گا جو کہ اپ کی تنخواہ سے کاٹا گیا تھا.

فارم نمبر 1-114 آپ کو مین مینیو میں ڈیکلریشن میں ملے گا۔ جیسا نیچے تصویر میں دیکھایا گیا ہے۔

114-1-Income-Tax-Return-Declaration-form

اس کے بعد فارم 2-116 کھول کر اس میں آپ نے اس سال کے کل اخراجات اور اثاثے درج کرنے ہیں یہ بھی بتانا ہے کہ آپ کی جتنی سالانہ انکم تھی اس میں سے کتنی آپ کے سیونگ ہے جو سیونگ ہے وہ کیش پڑا ہے یا بینک میں یا آپ نے کوئی گاڑی خرید لی ہے یا آپ نے کسی کو گفٹ کر دی ہے. تمام اندراج کرنے کے بعد آپ نے فارم سب مٹ کر دینا ہے.
پھر فارم 1-114 بھی سب مٹ کر دینا ہے.

فارم نمبر 2-116 بھی آپ کو مین مینیو میں ڈیکلریشن میں ملے گا۔ جیسا نیچے تصویر میں دیکھایا گیا ہے۔

116-2-Income-Tax-Return-Declaration-form-1

جب آپ یہ کام کر لیں گے تو آپ کا گوشوارہ جمع ہو گیا یعنی انکم ٹیکس ریٹرن فائل جمع ہو گئی ہے. یہ گوشوارے ہر سال اکتوبر میں جمع کروائے جاتے ہیں.

اس صفحہ کو انگلش میں پڑھیں

ذیلی نوٹیفکیشن آیا ہے اس میں یہ کہا گیا ہے کہ سال 2017 تا 2018 کے گوشوارے جو کہ اکتوبر 2018 میں جمع کروانے تھے جو لوگ نہیں کروا سکے وہ 2 اگست سے پہلے پہلے جمع کروا لیں.

Non Filing of Income Tax Returns Despite Earnig Taxable Salary Notifications

یہ انکم ٹیکس ریٹرن گوشوارے جمع کروانے کی تعارفی معلومات ہے جس کی مدد سے آپ گوشوارہ جمع کروا سکتے ہیں۔ اگلی اپڈیٹ میں ہم ڈسکس کریں گے کہ دونوں فارمز کو کیسے فل کیا جاتا ہے اور NTN نمبر کیسے لیا جاتا ہے۔

SEDiNFO

نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر ✰ تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں

4 Comments
Show all Most Helpful Highest Rating Lowest Rating Add your review
  1. کیا پفرا کی رجسٹریشن کروا سکتا ہوں پہلے ہوئی تھی یا ہو میل پہ پھر بند ہو گئی میں نے بھی وہاں سے اخراج کروا لیا جھی میل پہ ہونے کے لئے مدد درکار ہے ہے

  2. سابقہ پے سلپ نکالنے کا کوئی طریقہ بتائیں

Leave a reply

SEDiNFO.NET ilmi Forum
Logo