اہم تعلیمی اپڈیٹس

-6

پنجاب بھر میں میڑک کےسالانہ امتحانات 22 فروری سے شروع ہونگے اور جماعت نہم کا امتحان 9 مارچ سے شروع ھوگا ،محکمہ تعلیم

میڑک کےنتائج کا اعلان یکم جولائی کو کیا جائیگا ،محکمہ تعلیم

تعلیمی خبریں

کلاس نہم بورڈ کےنتائج کا اعلان 6 اگست کو کیا جائیگا ، ایف اے ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات 28 اپریل سے ،جبکہ نتائج 22 اگست کو تمام بورڈز کرینگے ،زرائع

لاہور: پنجاب میں نیا تعلیمی سال یکم مارچ سے شروع کرنے جب کہ پہلی سے ساتویں کلاس تک فیل پاس کا نظام ختم کردیا گیا۔

نئی کلاسیں یکم مارچ سے شروع کردی جائیں گی، تعلیمی سال ایک ماہ قبل یکم اپریل کی بجائے یکم مارچ سے شروع کرنے سے طلبہ طالبات کو تدریس کے لئے 30 دن کا اضافہ ہوجائے گا، جب کہ ہشتم بورڈ کے امتحان ختم کرنے سے مزید 20 دن کی اضافی تدریس ہوسکے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں نیا تعلیمی سال یکم مارچ 2020 سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پہلی سے ساتویں کلاس تک فیل پاس کا نظام بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

فیصلے کے تحت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز نے سرکاری سکولوں کے سالانہ امتحانات اور نتائج کے اعلان کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق پہلی کلاس سے ساتویں کلاس تک سالانہ امتحانات 17 فروری سے شروع ہوں گے جو 28 فروری تک جاری رییں گے، جب کہ نتائج کا اعلان 29 فروری کو کیا جائے گا۔

SEDiNFO

نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر ✰ تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں

2 Comments
Show all Most Helpful Highest Rating Lowest Rating Add your review
  1. سر اس خبر کے آخری حصے سے ہم اتفاق نہیں کرتے(17فروری سے امتحان شروع کرنے کا اور 29 فروری کو رزلٹ آنےکا

Leave a reply

SEDiNFO.NET ilmi Forum
Logo