ایم فل الاؤنس لگوانے کا طریقہ کار اور درخواست کا نمونہ

-4
MPhil Allowance Procedure & Application Format

اگر آپ نے ایم فل کر لیا ہے اور الاؤنس لگوانا چاہتے ہیں تو آپ اس صفحہ پر ایم فل الاؤنس لگوانے کا طریقہ کار اور درخواست کا نمونہ معلوم کر پائیں گے!

💡 اگرآپ ہائی یا ہائیر سیکنڈری سکول میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں تو ہیڈ ماسٹر صاحب کے نام درخواست لکھیں۔ آپکی درخواست ہیڈ ماسٹر صاحبان متعلقہ اتھارٹی کو فارورڈ کریں گے۔

💡 اور اگر آپ پرائمری یا ایلیمنڑی سکول میں فرائص سرانجام دے رہے ہیں تو “ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صاحب (ایلیمنٹری)” کے نام درخواست لکھیں اور اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر صاحب سے مہر و دستخط کروانے کے بعد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صاحب سے مہرودستخط کروائیں۔ پھر تحصیل آفیسر درخواست کو متعلقہ اتھارٹی کو فارورڈ کرے گا۔

📋 درخواست کا نمونہ برائے پرائمری اور ایلیمنٹری سکول ٹیچرز

پرائمری اور ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کے لئے درخواست کا نمونہ

بخدمت جناب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صاحب (مردانہ/زنانہ ) ایلیمینٹری ضلع ـــــــــــــ

بوساعت: ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صاحب (مردانہ/زنانہ ) تحصیل ـــــــــــــ

جناب عالی !

گزارش ہے کہ میں __(تاریخ آغاز ملازمت)__ سے گورنمنٹ __(سکول کا نام)__ میں بطور __(عہدہ)__ اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہوں. میں نے __(یونیورسٹی نام)__ سے __(تاریخ)__ سے ایم فل کی ڈگری مکمل کر لی ہے. مہربانی فرماکر میری تنخواہ میں ایم فل کوالیفیکیشن الاؤنس اضافے کی منظوری کی اجازت مرحمت فرمائی جائے۔

آپ کا اقبال باکمال بلند رہے۔

عرضے

ــ(ٹیچر نام)ــ ــ(عہدہ)ــ گورنمنٹ ــ(سکول کا نام)ــ

📌 درخواست کےساتھ مطلوبہ ڈاکومینٹس کی لسٹ صفحہ کے آخر پرملاحظہ فرمائیں!

📋 درخواست کا نمونہ برائے ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول ٹیچرز

ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول ٹیچرز کے لئے درخواست کا نمونہ

بخدمت جناب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صاحب (مردانہ/زنانہ ) سیکنڈری ضلع ـــــــــــــ

بوساعت: ہیڈ ماسٹر صاحب، گورنمنٹ ہائی/ہائیر سیکنڈری سکول ـــــــــــــ

جناب عالی !

گزارش ہے کہ میں __(تاریخ آغاز ملازمت)__ سے گورنمنٹ __(سکول کا نام)__ میں بطور __(عہدہ)__ اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہوں. میں نے __(یونیورسٹی نام)__ سے __(تاریخ)__ سے ایم فل کی ڈگری مکمل کر لی ہے. مہربانی فرماکر میری تنخواہ میں ایم فل کوالیفیکیشن الاؤنس اضافے کی منظوری کی اجازت مرحمت فرمائی جائے۔

آپ کا اقبال باکمال بلند رہے۔

عرضے

ــ(ٹیچر نام)ــ ــ(عہدہ)ــ گورنمنٹ ــ(سکول کا نام)ــ

درخواست کے لیے مندرجہ ذیل ڈاکومینٹس کی ضروت ہوگی!

ایم فل الاؤنس لگوانے کے لیے متعلقہ اتھارٹی کو سادہ کاغذپہ درخواست لکھیں یا کمپوز کر لیں۔ جس میں بیان کریں کہ آپ نے کب ، کس یونیورسٹی سے ایم فل کا امتحان پاس کر لیا ہے۔
این او سی کی کاپی لگائیں۔
شناختی کارڈ کی کاپی
آرڈر کی کاپی
جوائننگ رپورٹ کی کاپی
پے سلپ کی کاپی
ڈگری کی کاپی
ویری فیکشین فیس کی رسید (آپ نے ویری فیکیشن فیس بینک میں جمع کراکے اس کی رسید ساتھ لگانی ہے یا ایچ ای سی ویریفیکیشن کروا لیں اور اس کی کاپی ساتھ لگا دیں) یا ویری فیکیشن فیس کے پیسے دے دیں۔

امید ہے کہ ایم فل الاؤنس سے متعلق مکمل طریقہ کار واضح ہو چکا۔ مزید کسی سوال کی صورت میں آپ نیچے کمنٹ کر سکتے ہیں یا ہم سے رابطہ فرما سکتے ہیں۔

SEDiNFO

نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر ✰ تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں

2 Comments
Show all Most Helpful Highest Rating Lowest Rating Add your review
  1. how MS allowance can be gain???

Leave a reply

SEDiNFO.NET ilmi Forum
Logo