پنجاب گورنمنٹ ملازمین بینوولنٹ فنڈ تعلیمی وظائف برائے سال 2020

0




Benevolent-Fund-Educational-Scholarships-2020-Application-Form

اس صفحہ پر آپ پنجاب گورنمنٹ ملازمین بینوولنٹ فنڈ تعلیمی وظائف برائے سال 2020 کے لئے درخواست جمع کروانے کے طریقہ کار اور تعلیمی وظائف کے نئے ریٹس کے متعلق مکمل معلومات حاصل کر پائیں گے۔

یاد رہے کہ پچھلے سال پنجاب گورنمنٹ نے اپنے ملازمین کے لئے بینوولنٹ فنڈ کے تعلیمی وظائف میں اضافہ کیا تھا۔ جس کے تحت تمام پنجاب گورنمنٹ ملازمین کے بچےتعلیمی وظائف کی مد میں پہلے سے زیادہ رقم مقرر کر دی گئی تھی۔

نوٹ: ایسے تمام درخواست گزار جن کی درخواست سال 2019 میں منظور نہیں کی گئی وہ بھی دوبارہ درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

پنجاب گورنمنٹ نے بینوولنٹ فنڈ کے تعلیمی وظائف میں اضافے کا نوٹیفیکیشن 2019-01-19 کو جاری کیا۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کی کاپی اور نئے ریٹس ذیل میں مکمل وضاحت کے ساتھ دئے گئے ہیں۔

جاری کردہ نیا درخواست فارم اس صفحہ کے آخر پر ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے new

Punjab-Benevolent-Fund-Logoپنجاب گورنمنٹ سرونٹس بینوولنٹ فنڈ بورڈ 1960 سے پنجاب گورنمنٹ ملازمین کے لئے خدمات سرانجام دیتا آ رہا ہے۔ پنجاب گورنمنٹ سرونٹس بینوولنٹ فنڈ بورڈ پنجاب گورنمنٹ کا ادارہ ہے جو کہ تمام حاضر سروس، ریٹائرڈ اور وفات شدگان صوبائی ملازمین کو معاشی لحاظ سے خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہ ادارہ اپنی خدمات پنجاب گورنمنٹ سرونٹس بینوولنٹ فنڈ آرڈینینس 1960 کے تحت سرانجام دیتا ہے۔

اس تعلیمی وظیفہ کے لئے کون درخواست جمع کروا سکتا ہے؟

تمام وہ طلباء و طالبات پنجاب گورنمنٹ سرونٹس بینوولنٹ فنڈ کے تعلیمی وظیفہ کے لئے درخواست جمع کروانے کے لئے اہل ہیں جن کے والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں پنجاب گورنمنٹ کے ملازم ہیں۔ (تمام حاضر سروس، ریٹائرڈ یا وفات شدگان ملازمین)

تعلیمی وظیفہ کے لئے اہلیت کا معیار کیا ہے؟

حاضر سروس ملازمین اپنے ان 2 بچوں کے لئے درخواست جمع کروا سکتے ہیں جنہوں نے میٹرک یا اس سے بڑی جماعت میں 60٪ سے زائد نمبر حاصل کئے ہوئے ہیں اور اب ان بچوں نے اگلی جماعت میں داخلہ لیا ہوا ہے۔ اور اگر کوئی بچہ سپیشل ایجوکیشن کے ادارے میں تعلیم حاصل کر رہا ہے تو اس صورت میں 3 بچوں کے لئے درخواست جمع کوائی جا سکتی ہے۔

اسی طرح معذور ریٹائرڈ، یا وفات شدگان ملازمین کے بھی 3 بچے درخواست جمع کروانے کے اہل ہیں۔ مزید یہ کہ معذور ریٹائرڈ، یا وفات شدگان ملازمین کے بچے پرائمری سے میٹرک تک تعلیمی وظائف کے لئے بھی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

نوٹ: ریفرینس نمبر BF-68/11 Dated 07-09-2019 کے مطابق اگر والدہ اور والد دونوں پنجاب گورنمنٹ کے ملازم ہیں تو وہ دونوں اپنے بچوں کے لئے انفرادی طور پر درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

درخواست جمع کروانے کا طریقہ کار کیا ہے؟

پنجاب گورنمنٹ کے ملازمین درخواست فارم کا پرنٹ لے کر اپنے ادارے کے ہیڈ کی وساطت سے درج ذیل متعلقہ دفاتر میں جمع کروائیں گے۔

سیریل نمبرملازم کی قسمدرخواست فارم جمع کروانے کا آفس
1گزٹیڈ ملازمین (سکیل 16 تا 22)
نان گذٹڈ ملاذمین (سکیل 1 تا 15)
صوبائی بینوولنٹ فنڈ بورڈ، الفلاح بلڈنگ، قائداعظم روڈ، لاہور
2تمام نان گزٹیڈ ملازمین (سکیل 1 تا 15)
(سیکٹریٹ ملازمین کے علاوہ)
متعلقہ ڈپٹی کمشنر یا ضلعی بینوولنٹ فنڈ بورڈ آفس

درخواست کے ساتھ ضروری دستاویزات کیا ہیں؟

درخواست فارم کے ساتھ درج ذیل دستاویزات کی تصدیق شدہ کاپیاں لگانا ضروری ہے۔

  1. طالب علم کے شناختی کارڈ یا ب-فارم کی کاپی
  2. والد اور والدہ دونوں کے شناختی کارڈ کی ایک ایک کاپی۔ وفات شدگان کی صورت میں سرپرست کے شناختی کارڈ کی کاپی
  3. حاضر سروس ملازمین دسمبر 2019 کی سیلری سلپ کی کاپی اور ریٹائرڈ ملازمین پینشن بک (PPO) کی کاپی
  4. بورڈ یا یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردی طالب علم کے رزلٹ 2019 کی کاپی (انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ کی گئی کاپی قابل قبول نا ہو گی)
  5. باقی تمام دستاویزات کی تصدیق شدہ کاپی (ڈومیسائل اور دوسرے رزلٹ کارڈ وغیرہ)
  6. مزید معلومات کے لئے درج ذیل اشتہار کا بغور مطالعہ فرمائیں۔
Punjab-Government-Servants-Benevolent-Fund-Attach-documents
Punjab-Government-Servants-Benevolent-Fund-Check-List
Benevolent-Fund-Educational-Scholarships-2020-Advertisement



موجودہ تبدیل شدہ تعلیمی وظائف کی رقم بلحاظ ڈگری لیول کیا ہے؟




  • گزٹیڈ ملازمین کے بچوں کے لئے تعلیمی وظائف کی رقم بلحاظ ڈگری لیول
  1. پرائمری سے میٹرک لیول تک 20000 روپے
  2. انٹرمیڈیٹ (ایف اے وغیرہ) اور بیچلر لیول (بی اے وغیرہ) تک 50000 روپے
  3. ماسٹر اور مساوی لیول، پرفیشنل ڈگریوں کے لئے (BDS, MBBS, DVM, BSc Hon, Agri, B.Pharmacy, M.Phil, Ph.D etc) کے لئے 50000 روپے
  • نان گزٹیڈ ملازمین کے بچوں کے لئے تعلیمی وظائف کی رقم بلحاظ ڈگری لیول
  1. پرائمری سے میٹرک لیول تک 5000 روپے
  2. انٹرمیڈیٹ (ایف اے وغیرہ) اور بیچلر لیول (بی اے وغیرہ) تک 10000 روپے
  3. ماسٹر اور مساوی لیول، پرفیشنل ڈگریوں کے لئے (BDS, MBBS, DVM, BSc Hon, Agri, B.Pharmacy, M.Phil, Ph.D etc) کے لئے 10000 روپے

وظائف کی رقم سے متعلق مزید معلومات کے لئے گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ درج ذیل سرکولر ملاحظہ فرمائیں۔

Benevolent-Fund-New-Rate-2019

نوٹ: میٹرک یا اس سے بڑی جماعت میں 90٪ سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو عمومی تعلیمی وظیفہ کے ساتھ 50000 روپے زیادہ فراہم کئے جائیں گے۔ مزید یہ کہ درخواست صرف جاری کردہ نئے فارم پر ہی منظور کی جائے گی جو آپ اس صفحہ کے آخر پر ڈاؤنلوڈ فرما سکتے ہیں۔

درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ کیا ہے؟

پنجاب گورنمنٹ ملازمین بینوولنٹ فنڈ بورڈ کے تعلیمی وظیفہ کے لئے درخواست فارم یکم جنوری، 2020 سے 31 مارچ 2020 تک جمع کروایا جا سکتا ہے۔ 31 مارچ کے بعد ملنے والے درخواست فارم کو لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔







آفیشل معلومات کے لئے بینوولنٹ فنڈ انتظامی آفیسر سے اس نمبر 99204035-042 پر رابطہ فرمائیں۔

پنجاب گورنمنٹ ملازمین بینوولنٹ فنڈ تعلیمی وظائف برائے سال 2020 کے متعلق اگر کوئی پریشانی ہو تو نیچے تبصرہ فرمائیں یا ہم سے رابطہ کریں۔

SEDiNFO

نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر ✰ تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

SEDiNFO.NET ilmi Forum
Logo