ترکی میں مفت تعلیم کا شاندار موقع

-3
Turkey Study Scholarships Fully Funded for Pakistani Students 2020

آئندہ تعلیمی سال 2020ء کے لئے ترک گورنمنٹ نے سکالرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فل فنڈڈ سکالرشپ ہے جس میں :
1- ایک بار آنے جانے کا ہوائی ٹکٹ
2۔ آپ کی اپنی پسند کی یونیورسٹی میں مفت داخلہ
3- مکمل ڈگری کی فیس معاف
4- ڈگری کے مطابق ماہانہ وظیفہ
5- رہائش کے لئے ماہانہ خرچ
6- ترکی لینگوئج کا ایک سالہ کورس مفت
شامل ہیں۔

Turkey Study Scholarships 2020

شرائط بہت آسان ہیں۔ بیرونِ ملک تعلیم کے خواہش مند نوجوان طلبہ و طالبات کے لئے یہ سنہری موقع ہے۔ جبکہ اپلائی اور سلیکشن کا طریقِ کار بھی بہت آسان ہے۔ نہ آئیلٹس، نہ ٹوفل، نہ جی آر ای جیسے مہنگے اور مشکل ٹیسٹ لازمی ہیں، اور نہ ہی کوئی سلیکشن کا امتحان رکھا گیا ہے۔ اپلائی کرنے کی بھی کوئی فیس نہیں ہے۔ بس ایک شرط ہے کہ آپ کی پچھلی تعلیمی کارکردگی اچھی ہونی چاہئے۔

Study in Turkey Now

یاد رہے یہ سکالرشپ بیچلر، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی لیول کے لئے ہے۔ تازہ تازہ انٹرمیڈیٹ کئے ہوئے طلبہ و طالبات بھی اس میں اپلائی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی اور یونیورسٹی میں تعلیم شروع کر چکے ہیں پھر بھی اس پر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ اس لئے اگر آپ کے جاننے والوں میں ایسے طلبہ و طالبات موجود ہیں جو انٹرمیڈیٹ یا بیچلر یا ماسٹرز ڈگری مکمل کر چکے ہیں اور بیرونِ ملک تعلیم کے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو وہ دیر نہ کریں، آج ہی اپنے کاغذات مکمل کروائیں اور اپلائی کریں۔

اپلائی کرنے کے لئے مطلوبہ کاغذات :

1- پچھلے تعلیمی مراحل کی مارکس شیٹس اور سرٹیفیکیٹس
2۔ کسی پروفیسر یا ٹیچر کا ریفرنس لیٹر
3- شناختی کارڈ یا بے فارم
4- پاسپورٹ جس کی کم سے کم مدت چھے ماہ سے زائد ہو
5- اگر کسی تعلیمی سطح پر یا ہم نصابی سرگرمیوں یا سپورٹس میں کوئی خاص پوزیشن حاصل کی ہے تو اس کے سرٹیفیکیٹس

Students Studying in Turkey

اپلائی کرنے کا طریقِ کار :

1- اگر آپ کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نہیں بنا تو ارجنٹ بنیاد پر اپلائی کر دیں جو آپ کو 20 فروری سے پہلے مل جائے۔
2۔ سارے مطلوبہ کاغذات کو اچھے طریقے سے سکین کر لیں۔
3- ترکی سکالرشپس کی سائٹ پر جا کر اپنے جی میل اکاونٹ کے ذریعے اپنی اپلیکیشن رجسٹر کریں۔
4- اپلیکیشن میں اپنی ساری معلومات درست طریقے سے شامل کریں۔ اور سب کاغذات اٹیچ کر دیں۔
5- اپلیکیشن مکمل ہو جانے کے بعد سائٹ آپ کی تعلیمی سطح کے مطابق یونیورسٹیز اور پروگرام خود سامنے رکھ دے گی، ان میں سے اپنی پسند کی یونیورسٹی اور پروگرام منتخب کریں۔
6- جب اپلیکیشن ہر طرح مکمل ہو جائے گی تو سائٹ آپ کو “سمٹ” کا آپشن دے گی، سمٹ کرنے کے بعد آپ کی اپلیکیشن کاروائی کا حصہ بن جائے گی۔
7- اپلیکیشن کو ایک ہی بار میں مکمل کرنا ضروری نہیں، آپ مختلف مواقع پر لاگ ان ہو کر اپلیکیشن مکمل کر سکتے ہیں۔
7- اس کے بعد اپلیکیشنز کی سکروٹنی ہو گی اور آپ کی اپلیکیشن اگر منتخب ہو گئی تو ای میل کے ذریعے آپ کو مطلع کر دیا جائے گا، اور آگے کے مراحل کے لئے مکمل راہنمائی دی جائے گی۔

اپلائی کرنے کے لئے درج ذیل اپلائی کے بٹن پر کلک کریں:




دیر نہ کریں، یہ ایک کارِ خیر ہے آپ کے بچے اپلائی نہیں کر سکتے تو دوسرے جان پہچان والے طلبہ کو اس کی طرف متوجہ کریں۔
واضح رہے کہ اس پروگرام میں سائنسز، آرٹس کے علاوہ میڈیکل سائنسز، لاء ، کامرس و ٹیکنالوجی جیسے پروفیشنل مضامین بھی شامل ہیں۔
اگر کسی مشورے کی یا کسی مرحلے میں مزید راہنمائی کی ضرورت ہو تو آپ نیچے تبصرہ فارم کے ذریعہ پوچھ سکتے ہیں یا ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اپلائی کی آخری تاریخ 20 فروری 2020ء ہے۔ اس تاریخ سے پہلے پہلے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔

SEDiNFO

نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر ✰ تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

SEDiNFO.NET ilmi Forum
Logo