سکول کونسل پالیسی برائے گورنمنٹ پرائمری اور مڈل سکول ترمیم شدہ

1
monthly school meeting guide

حکومت پنجاب نے تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور معیار تعلیم کی بہتری کیلئے ایک جامع پرو گرام شرع کیا ہوا ہے۔ اس پروگرام کے تحت اساتذہ، والدین اور معزین علاقہ پر مشمتل سکول کو نسلز کو موثر انداز سے چلانے کیلے ایک جامع پالسی بنائی گئی ہے تا کہ سکول کونسلز اپنی ذمہ داریاں بھر پورا نداز میں سرانجام دے سکیں۔ مجریہ پالسی چار حصوں پر مشمتل ہے:

i. سکول کونسل کی تشکیل ii. سکول کونسل کے فرائض/ ذمہ داریاں iii. سکول کو نسل کو گورنمنٹ فنڈز کی ترسیل کا طریقہ کار iv. سکول کونسل کی مانیٹرنگ

i. سکول کونسل کی تشکیل:

سکول کونسل جو کہ پہلے کم از کم 7 اور زیادہ سے زیادہ 15 ممبران پر مشمت تھی۔ اب کم از کم 9 اور زیادہ سے زیادہ 17 ممبران پر مشمت ہو گی کیونکہ اب والدین ممبر اور جنرل ممبر کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کل تعداد ہمیشہ طاق عدد میں ہو گی۔ سکول کونسل میں تین کٹیگری کے ممبران ہو گے۔

(i) والدین ممبر (ii) ٹیچر ممبر (iii) جنرل ممبر

والدین ممبر کل رکنیت کے ٪50 سے زائد ہوں گے۔ ٹیچر ممبر کی صرف ایک نشست سکول کونسل میں مخصوص ہو گی۔ باقی ماندہ نشتیں جنرل ممبر کٹیگری سے پُر کی جائیں گی۔
والدین ممبر سے مراد وہ ممبر ہیں جن کے بچے متعلقہ سکول میں زیر تعلیم ہوں۔ مزید یہ کہ لڑکیوں کے سکول میں والد یا والدہ میں سے کوئی بھی سکول کو نسل ممبر بن سکتا ہے۔ اس سلسلے میں خواندہ/ تعلیم یافتہ والدین کو ترجیح دی جائے گی۔
سکول کونسل کی ماہانہ میٹنگ میں ممبران کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے والدین ممبران کی کٹیگری میں مندرجہ ذیل شقوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔
(i) سکول کے طلبہ کے نانا/نانی، اور دادا/دادی بھی ممبر بن سکتے ہیں۔
(ii) سکول کے بچوں کے بہن بھائی جن کی عمر 18 سال سے زائد ہو۔ یتیم بچوں کے چچا/ چچی، پھوپھا/پھوپھی، خالہ/خالو یا سر پرست والدین ممبر کے زمرے میں آئیں گے۔
(iv) لڑکوں کے سکولوں میں والدہ کے کونسل ممبر بننے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
(v) ٹیچر ممبر سے مراد سکول کا ہیڈ ٹیچر یا اول مدرس ہے جو بحثییت تعیناتی سکول کونسل کا ٹیچر ممبر ہو گا۔ اس کے علاوہ یہی ٹیچر ممبر سکول کونسل کا چیئر پرسن (Chair Person) اور سکول کونسل اکاؤنٹ کا دستخط کنندہ (Signatory) بھی ہو گا۔

جنرل ممبر سے مراد وہ معززین علاقہ یا سکول کے سابق طلباء کے والدین ہوں گے جو سکول کی بہتری کیلئے اپنی خدمات فراہم کرنے کے خواہش مندہوں۔ لڑکوں کے سکول میں مرد یا خواتین میں سے کوئی بھی جنر ممبر منتخب ہو سکتا ہے جب کہ لڑکیوں کے کے سکول میں خواتین کو جنرل ممبر بننے میں ترجیح دی جائے گی۔ بہر حال اگر ضروری سمھا جائے تو زیادہ سے زیادہ 3 مرد جنر ممبر بن سکتے ہیں جو کہ پہلے 2 تک محدود تھے۔ علاقے کے ایسے لوگ جو کوئی پیشہ وارانہ صلاحیت رکھتے ہوں ان کو بھی سکول کونسل میں جنرل ممبر کے زمرے میں شامل کیا جاسکتا ہے تا کہ سکول کونسل کی کارکردگی، تاثیر اور افادیت کو بہتر بنایا جاسکے۔ ایسے ممبران کو مندرجہ ذیل دیئے گئے شعبوں میں سے منتخب کیا جاسکتا ہے جو کہ اپنے علاقے کے لوگوں کی فلاح و بہوبود میں مؤثر ہوں۔
1۔ ریٹائرڈ ٹیچر 2۔ دکاندار 3۔ ریٹائرڈ/ ٹیکنیش (Technician)، ملازمت پیشہ افراد، یا کسی مقامی اخبار کا نمائندہ 4۔ گاؤں کا نمبردار

سکول کونسل کی تشکیل نو:

سکول کونسل کی تشکیل نو کیلئے Stakeholders کی ایک جنر باڈی میٹنگ متعلقہ سکول میں منعقد کی جائے گی جس کی اطلاع متعلقہ اسٹنٹ ایجوکیشن آفسیر AEO سکول ہیڈ ٹیچر کے ذریعے، میٹنگ سے کم از کم 3 روز قبل، تمام Stakeholders کو دیں گے۔ اس میٹنگ کی غرض سے Stakeholder کی نشاند ہی درج ذیل ہے۔
(i) اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر AEO
(ii) سکول کا ہیڈ ٹیچر یا اول مدرس
(iii) سکول میں زیر تعلیم طلباء کے والدین
(iv) معززین علاقہ
جنرل باڈی میٹنگ کی صدارت متعلقہ AEO صاحب/صاحبہ کریں گے اور شرکاء کو اجلاس بلانے کے مقاصد اور افادیت سے آگاہ کریں گے۔ بعد ازاں سکول کونسل ممبر بنے کے خواہشمند افراد کا تعین ہو گا۔
اگر متعلقہ کٹیگری میں ممبر بننے کے خواہشمند افراد کی تعداد مقرر کردہ تعداد سے تجاوز کر جائے تو رکنیت کا فیصلہ بذریعہ الیکشن ہو۔
اگر سکول کونسل ممبر بننے کے خواہشمند افراد کی تعداد متعلقہ کییگری کی مقرر کردہ تعداد کے برابر ہو یا کم ہو تو انہیں ممبر بنانے سے قبل شرکائے اجلاس کو موقع فراہم کیا جائے گا کہ خواہشمند فرد/ افراد کی رکنیت کی بابت کسی کو اعتراض تو نہ ہے۔ اگر کسی خواہشمند فرد کی رکنیت سے متعلق شرکائے اجلاس میں سے کوئی اعتراض اُٹھائے تو اس فرد کی رکنیت کا فیصلہ بذریعہ الیکشن ہو گا۔
متذکرہ بالا الیکشن میں صرف سکول میں زیر تعلیم طلباء کے والدین میں سے کوئی ایک (ماں یا باپ)، جو اجلاس میں شریک ہو ں گے، کوووٹ ڈالنے کا اختیار ہو گا۔ تاہم معززین علاقہ، ہیڈ ٹیچر اور AEO صاحب/صاحبہ کو ووٹ ڈالنے کا اختیار نہ ہے۔ اگر الیکشن میں کسی دو فرقین کے ووٹوں کی گنتی برابر ہو جائے تو AEO کو ووٹ دینے اختیار حاصل ہو گا اور رکنیت کا فیصلہ اس کے ووٹ کے مطابق ہو گا۔
الیکشن کیلئے AEO صاحبان درج ذیل طریقہ کار بھی اپنا سکتے ہیں۔
(i) حاضروالدین ہاتھ اٹھاکر ووٹ ڈالیں یا
(ii) حاضر والدین اپنا ووٹ بذریعہ بیلٹ استعمال کریں۔
مندرجہ بالا طریقہ کار کے مطابق سکول کونسل ممبران کو منتخب کرنے کے بعد AEO موقع پر ممبران کے ناموں کا اعلان کرے گا۔
نو منتخب سکول کونسل ممبران اکثر یت رائے سے شریک چیئر پرسن کا انتخاب کریں گے اور شریک چیئر پرسن والدن ممبر کٹیگری میں سے ہو گا۔

سکول کونسل نو ٹیفکیشنب کا طریقہ کار:

AEO صاحبان جنرل باڈی میٹنگ کی رو داد قلمبند کریں گے اور منظور شدہ پر فارمے فارم نمبر 1 کے مطابق سکول کونسل کا باقاعدہ نو ٹیفیکیشن بھی جاری کریں گے۔ یہ نو ٹیفکیشن جنر باڈی میٹنگ کے روز ہی موقع پر جاری کیا جائے گا۔
سکول کونسل کی معیاد مند رجہ بالا نو ٹیفیکیشن کی تاریخ اجراء سے دو سال پر محیط ہو گی۔
سکول کونسل میٹنگ کی کاروائی اور جاری کردہ نو ٹیفیکیشن کی ایک کاپی متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (Dy. DEO) کو برائے اطلاع اور ریکارڈ بھیجی جائے گی۔ مذکورہ نو ٹیفیکیشن کی ایک کاپی ایگزیکٹوڈسٹرکٹ آفیسر (ایجوکیشن) EDO اور متعلقہ بینک مینجر کو بھی برائے اطلاع ارسال کی جائے گی۔

سکول کونسل کی رکنیت میں تبدیلی:

سکول کونسل کی رکنیت میں تبدیلی منرجہ ذیل وجوہات کی بناء پر لائی جاسکتی ہے۔
(i) ممبر کی وفات
(ii) ممبر کی کسی دوسری جگہ منتقلی جس کی وجہ سے وہ سکول کونسل سے متعلق اپنی ذمہ داریاں نہ نبھا سکے۔
(iii) کسی بھی ممبر کی اپنی رضا مندی سے سکول کونسل سے علیحدہ گی اختیار کرنا۔
(iv) والدین ممبر کی اہلیت ختم ہو جانے کی بناء پر یعنی اس ممبر کا بچہ متعلقہ سکول میں زیر تعلیم نہ رہے۔
(v) ہیڈ ٹیچر یا اول مدرس کی تبدیلی یا ریٹائرمنٹ۔
مندرجہ بالا کسی بھی وجہ سے رکنیت میں تبدیلی کی درخواست سکول کونسل چیئر پرسن یا Co- Chairperson تحریری بور پر اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر AEO کو دے گا اور مذکورہ درخواست سے 20 یوم کے اندر رکنیت میں تبدیلی کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست حصہ بیان کئے گئے طریقہ کار کے مطابق پُر کی جائے گی۔ اس طرح سکول کونسل کا نوٹیفکیشن بمطابق فارم نمبر 1 بھی دوبارہ جاری کیا جائےگا۔ بہر حال سکول کونسل کی معیاد پہلے سے جاری کردہ نو ٹیفکیشن کی تاریخ کے مطابق دو سال ہی رہے گی۔

سکول کونسل کے ممبر کی رکنیت منسوخ کرنے کا طریقہ کار:

سکول کونسل ، ماسوائے ٹیچر ممبر کے کسی بھی ممبر کی رکنیت مندرجہ ذیل و جوہات پر دو تہائی اکثریت رائے سے منسوخ کر سکتی ہے۔
(i) غیر تسلی بخش کارکردگی
(ii) سکول کونسل کے کاموں میہں عدم دلچسپی کا اظہار (جیسا کہ مسلسل تین ماہانہ اجلاس میں غیر حاضری)
(iii) سکول کونسل کے کاموں یں رکاوٹیں پیدا کرنا۔
(iv) سکول کونسل فنڈز میں بے ضا بتگی/گھپلا کرنا یا (v) کسی اور بناء پر جو سکول کونسل کے ممبران موزوں تصور کریں۔
سکول کونسل ممبر کی رکنیت منسوخ کرنے کی بابت اجلاس کی تحریری اطلاع سکول کونسل چیئر پرسن Co- chairperson اسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر (AEO کو دے گا جس میں AEO کی شرکت لازم ہو گی۔ اجلاس میں مذکورہ ممبر کی رکنیت منسوخ کرنے کی وجوہات بیان کی جائیں گی۔ نیز متذکرہ ممبر کو اپنی صفائی میں بیان دینے کا حق حاصل ہو گا۔ رکنیت کی منسوخی کی بابت فیصلہ بذریعہ الیکشن ہو گا جس میں مذکورہ ممبر اور AEO کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل نہ ہو گا۔
AEO سکول کونسل کے متعلقہ اجلاس کی کارروائی تحریر میں لائے گا اور رکنیت منسوخ ہونے کی صورت میں منظور شدہ فارم فارم نمبر 2 کے مطابق نو ٹیفیکیشن مقع پر جاری کرے گا۔ اس کارروائی اور نو ٹیفیکشن کی ایک کاپر Dy.DEO کو برائے اطلاع ارسال کی جائے گی۔
جس ممبر کی رکنیت منسوخ کی جائے گی اس کو اس امر کی تحریر اطلاع بھی دی جائے گی۔
اگر سکول کونسل ہیڈ ٹیچر کی کار کردگی سے غیر مطمئن ہو اور اسے تبدیل کرنا چاہے تو اس ضمن میں سکول کونسل کا ایک خصؤصی اجاس منعق ہو گا۔ شریک چیئر پرسن متعقلہ AEO کو مذکورہ بالا اجلاس کی طے شدہ تاریخ سے متعقل مطلع کرے گا۔ اس اجلاس میں AEO کی شمولیت لازمی ہو گی۔ شریک چیئر پرسن کی تنسیخ رکنیت کی وجوہات بھی بیان کرے گا۔ ہیڈ ٹیچر کو اپنے دفاع کا پورا حق حاسل ہو گا۔ چیئر پرسن کی رکنیت کی تنسخ کی ابتدا انتخاب کی بنا د پر ہو گی جس میں چیئر پرسن / ہیڈ ٹیچر اور اسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر ووٹ ڈالنے کے مجاز نہ ہو گے۔ اگر سکول کونسل دو تہائی اکثر یت سے ہیڈ ٹیچر / چیرئ پرسن کی رکنیت منسوخ کرنے کی قرار داد منظور کر لیتی ہے تو اسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر اجلاس کی کارروائی قلمبند کر کے ایک کاپی ایگز یکٹوڈ سٹر کٹ آفیسر( ایجو کیشن ) کو فیصلے کیلئے بھیجے گا۔ اس کے علاوہ ایک کاپی ریکارڈ اور اطلاع کی غرض سے متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر کو بھجوائی جائے گی۔ EDO ایجو کیشن کسی بھی آفیسر کو جو کہ ڈپٹی ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر سے جو نیئر عہدے پر فائز نہ ہو، انکوائری کیلئے احکامات صادر کر سکتا ہے انوائری آفیسر سکول کونسل کی قرار داد سصول ہنے کے 15 یوم کے اندر اندر انکوائری مکمل کرے گا۔ EDO ایجوکیشن اس انکوائری کی بنیاد پر ہیڈ ٹیچر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا مجاز ہو گا ۔ اس ضمن میں EDO ایجو کیشن کا فیصلہ حتمی ہو گا اور سکول کونسل اس فیصلے کی پابند ہو گی۔

سکول کونسل ممبر جس کی رکنیت مندرجہ بالا طریقے سے منسوخ کی جائے گی وہ مزید ایک ایک سال کیلئے سکول کونسل ممبر بننے کا اہل نہ ہو گا۔
رکنیت کی منسوخی کی وجہ سے خالی ہونے ولی نشست بھی گزشتہ دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق پر ہو گی۔ اس طرح سکول کونسل کانوٹیفکیشن بمطابق فارم نمبر 1 بھی دو بارہ جاری کیا جائے گا۔ بہر حال سکول کونسل کی معیاد پہلے سے جاری کردہ نو ٹیفکیشن کی تاریخ کے مطابق دو سال ہی رہے گی۔

سکول کونسل کی عمومی کار کردگی کے خلاف اگر کسی کو شکایات ہوں تو تحریر ی طور پر DEO کے نوٹس میں لائی جاسکتیں ہیں۔ اگر DEO کے مناسب سمجھے تو سکول کونسل کے خلاف انکوائری کا حکم جاری کر سکتا ہے جو کہ کم از کم Dy. DEO کے لیول پر ہو گی اور اس کی رپورٹ کی بناء پر15 یوم کے اندر DEO کے پاس جمع کرنا لازم ہو گا۔ رپورٹ کی بناء پر ایکشن لینے یا نہ لینے کا فیصلہ DEO خود کرے گا۔ نیز EDO کو اختیار ہو گا کہ وہ Dy. DEO کی انکوائری کی بناء پر سکول کونسل تحلیل (dissolve) کردے ۔ DO کا فیصلہ حتمی ہو گا جو کسی بھی فورم یا عدالت یں قابل اپیل نہ ہو گا۔
سکول کونسل تحلیل ہونے کی صورت میں نو ٹیفکیشن DEO جاری کرے گا۔ نیز نئی سکول کونسل حصہ گزشتہ دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق، سابق کونسل تحلیل ہونے کے 30 یوم کے اندر، تشکیل دی جائے گی۔

ii. سکول کونسل کے فرائض/ ذمہ داریاں:

سکول کونسل محکمہ تعلیم ، حکومت پنجاب کی طرف سے وقتاََ فو قتاَََ جاری کردہ احکامات کے علاوہ درج ذیل فرائض سرانجام دے گی۔
DEO محکمہ تعلیم اپنے ضلع کی حدود میں کام کرنے والی سکول کونسلز کو ان کے متعلقہ سکول میں اس طرح کی ہدایات پہنچا نے کا ذمہ دار ہو گا۔
(i) استاذہ اور دیگر سٹاف کی حاضری کو مانیٹر کرنا اور مسلسل / لمبے عرصے تک غیر حاضری کی صور ت میں AEO یا AEA صاحبان کو رپورٹ کرنا۔
(ii) سکول میں بچوں کے داخلے کو بڑھانا اور سکول چھوڑجانے کے رجحان کو کم کرنا
(iii) والدین میں تعلیم کی اہمیت اجگر کرنا تاکہ وہ اپنے بچوں کو سکول میں داخل کروائیں
(iv) سکول کی انتظامیہ کو غیر نصابی سر گرمیوں کے اجراء کیلئے ترغیب دینا اور معونت کرنا جیسا کہ والدین و استذہ کی میٹنگ و، صفائی کا دن، خواندگی کا دن، آگاہی تعلیم کی مہم وغیرہ
(v) ایسے اقدامات اور انتظامات کرنا جن سے طلباء اور اساتذہ کے حقوق کا تحفظ ہو اور جسمانی سزا دینے کی روش ختم ہو
(vi) نصابی کتب کی فراہمی اور بچیوں میں سہ ماہی وظیفے کی تقسیم کے عمل میں مناسب مدد اور نگرانی فراہم کرنا
(vii) سکول کی زمین اور عمارت کے غلط استعمال یا ناجائز قبضہ ختم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنا
(viii) ہر ماہ سکول کونسل کی کم از کم ایک بار میٹنگ منعقد کرنا تا کہ سال میں سکول کونسل کی کم از کم 10 میٹنگز ( علاوہ گرمیوں کی چھٹیوں کے ) ہو سکیں۔
(ix) سکول کے ترقیاتی منصوبوں کی تیاری ، تکمیل اور نگرانی کرنا۔
(x) فنڈز( سکول کونسل فنڈ اور فروغ تعلیم فنڈ) کا استعمال کرنا جو کہ گورنمنٹ ذرائع یا کسی دیگر ذرائع ( مثلاََ عطیات وغیرہ) سے حاصل کیے گئے ہوں۔
(xi) سکول کونسل کے مالیاتی انتظام و انصرام ( جیسا کہ رسیدیں، کیش بک ، سٹاک رجسٹر، بینک اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ وغیرہ) اور انتظامی سر گرمیوں ( جیسا کہ سکول کونسل کا نو ٹیفکیشن ، میٹنگ کاروائی رجسٹر، سکول کے ترقیاتی پلان / منصوبوں کی کاپی وغیرہ ) کا ریکارڈرکھنا۔

سکول کونسل کی میٹنگ کا طریقہ کار:

ہیڈ ٹیچر/ چیئر پرسن میٹنگ کا نوٹس تمام ممبران سکول کونسل کو بھجوائے گا۔
ہر میٹنگ میں ہیڈ ٹیچر/ چیئر پرسن کی موجودگی لازم ہو گی۔
میٹنگ نوٹس میں مندرجہ ذیل معلومات کا ہونا لازمی ہے۔
(i) میٹنگ کیلئے مقرر کردہ دن اور تاریخ
(ii) میٹنگ کا وقت
(iii) میٹنگ کا مقام (یعنی کہ متعلقہ سکول)
(iv)میٹنگ کا ایجنڈا
سکول کونسل کا کورم (Quorum) دو تہائی ممبران سکول کونسل پر مشتمل ہو گا۔ اگر کسی وجہ سے کورم مکمل نہیں ہو پاتا تو میٹنگ مؤخر کر دی جائے گی اور ہیڈ ٹیچر موجود ممبران کے مشورے اور رضا مندی سے میٹنگ کی نئی تاریخ مقرر کرے گا اور غیر حاضر ممبر یا ممبران کو اس نئی تاریخ کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔
ہیڈ ٹیچر یا شریک چیئر پرسن میٹنگ کی کا رروائی یا روداد کو تحریر کرنے کا پابند ہو گا اور اس پر میٹنگ میں حاضر تمام ممبران کے دستخط لیے جائیں گے۔
ہر ممکن کوشش کی جائے کہ میٹنگ ایجنڈے کے مطابق ہو۔ بہر حال اگرضروری سمھا جائے یا ہنگامی نوعیت کا ہو تو سکول کونسل اسے بھی میٹنگ میں زیر بحث لا سکتی ہے۔
کسی بھی معاملے میں اختلاف کی بنا ء پر ممبران کی سادہ اکثر یت رائے سے کیا گیا فیصدمنظور کیا جائے گا۔
اگر سکول کونسل کا غیر معمولی اجلاس بلانا مقصود ہو تو کم از کم ایک تہائی ممبران کے دستخط سے درخواست چیئر پرسن/شریک چیئر پرسن کو داخل کرائی جاسکتی ہے۔ ان حالات میں سکول کونسل کا اجلاس 3 یوم میں کرانا لازمی ہو گا۔
سکول کونسل کے منتخب ہونے کے بعد وہ میٹنگ جو سال میں ایک دفعہ ہوا کرتی تھی، اب دو دفعہ ہوا کرے گی۔ EDO ایجو کیشن یا ان کا کوئی نمائدہ متعلقہ سکول کونسل کے ذمہ دار عملہ کے ساتھ ان دونوں موقع پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں گے۔

سکول کونسل کا ریکارڈ/دستاویزات:

سکول کونسل کیلئے مندرجہ ذیل امور / سرگرمیوں کا ریکارڈ رکھنا ضروری ہے۔
i. سکول کونسل کے ممبران کا ریکارڈ رکھنا۔ فارم نمبر 3 منسلک ہے۔
ii. سکول معائنہ رجسٹر برائے سکول کونسل ممبران جس میں سکول کونسل کے ممبران سکول معائنے کے دوران اپنے مشاہدات اور تجاویز درج کریں گے۔ فارم نمبر 4 منسلک ہے۔
iii. سکول کونسل کے اجلاس کی کارروائی کا رجسٹر۔ فارم نمبر 5 منسلک ہے۔
iv. سکول کونسل کی خط و کتابت ، نو ٹیفکیشن اور میٹنگ نوٹس کا ریکارڈ۔ ( یاد رہے کہ صرف ہیڈ ٹیچر یا شریک چیئر پرسن کو سکول کونسل کی جانب سے خط کتابت کرنے کا اختیار ہے۔)
v. سکول کے ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ ۔ فارم نمبر 6 منسلک ہے۔
vi. سکول کونسل کی منظور شدہ قرار داد یں۔ فارم نمبر 7 منسلک ہے۔
vii. سکول کونسل کے مالیاتی معاملات کا ریکارڈ معنی کہ کیش بک فارم نمبر 8 رسیدیں، بینک اکاؤنٹ سٹیمٹنٹ وغیرہ
viii. سکول میں موجود تمام منقولہ اور غیر منقولہ اشیاء کا ریکارڈ بمطابق سٹاک رجسٹر۔
ix. سکول میں منعقد کی گئی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کا ریکارڈ ۔
x. ایجوکیشن کا دفتر تمام سکول کونسل ممبران کے ٹیلیفون نمبر کا مکمل ریکارڈ رکھے گا اور کسی بھی تبدیلی کی صورت میں اپنے ریکارٖڈ کو اپ ڈیٹ کرے گا اور PMIU کو ایک سہ ماہی کے مکمل ہونے کے بعد ایک رپورٹ کی صور ت میں آگاہ کرے گا۔ اس سسلسلے میں PMIU میں ایک میٹنگ ہر سہ ماہی کے بعد ہوا کرے گی ۔

سکول کا ترقیاتی منصوبہ:

سکول کونسل سکول کی بنیادی ضروریات کی نشاندہی اور ترجیحات کا تعین وسائل کی دستیابی کے مطابق کرے گی ۔ اس سلسلے میں سکول کونسل متعلقہ آبادی سے مشاورت بھی کر سکتی ہے ۔ سکول کونسل “سکول کا ترقیاتی منصوبہ” منسلکہ فارم نمبر 6 کے مطابق تیار کرے گی اور اس پر تمام ممبران سکول کونسل دستخط کریں گے۔

تیار شدہ ترقیاتی منصوبے کی ایک کاپی AEO کو برائے اطلاع بھجوائی جائے گی اور اگر AEO کو اس سلسلے میں کئ اعتراض ہو گا تو وہ اس بارے میں سات روز کے اندر ہیڈ ٹیچر یا شریک چیئر پرسن کو تحریری طور پر مطلع کرے گا۔ AEO اعتراض کی ایک کاپی متعلقہ Dy. DEO کو بھی برائے اطلاع بھجوائے گا۔
اعتراض کی صورت میں سکول کونسل کی ایک سپیشل میٹن ہیڈ ٹیچر کی طرف سے بلائی جائے گی جس میں کم از کم دو تہائی ممبران سکول کونسل کی شرکت لازمی ہو گی۔ اگر سکول کونسل ممبران کی اکثریت AEO کی تجاویز سے متفق ہو گی تو سکول کونسل ایک قرار داد کے ذریعے سکول کے ترقیاتی منصوبے میں تبدیلی منظور کرے گی اور تبدیل شدہ ترقیاتی منصوبہ بمطابق فارم نمبر 6 تیار کر کے اس کی ایک کاپی AEO اور Dy. DEO کو ارسال کرے گی۔
AEO کی تجاویز سے اختلاف کی صورت میں سکول کونسل کی و جوہات پر مبنی تحریر جواب AEO کو ارسال کرے گی۔ اس کی ایک کاپی Dy. DEO کو بھی بھیجی جائے گی۔

Dy. DEO اختلاف کے حل کیلئے 15 یوم کے اندر متعلقہ سکول کا دورہ کرے گا اور سکول کونسل کے ممبران سے ملاقات کرے گا۔ اختلاف سے متعقل DY. DEO کا فیصلہ حتمی اور لازم ہو گا۔
سکول کونسل کے تمام ممبران سکول کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں گے اور اس کے معیار اور کام کی رفتار کا جائزہ لیں گے تاکہ معیاری کام کم وقت اور کم لاگت میں مکمل کیا جاسکے۔
سکول کونسل کے ترقیاتی منصوبے پر عمل درآمد گورنمنٹ کے منظور کردہ ڈیزائن اور تصریحات (Specifications ) کے مطابق کیا جائے گا اور اگر منصوبے میں کوئی ایسا تعمیراتی کام شام ل ہو جس کیلئے تکنیکی رہنمائی درکار ہو تاو سکول کونسل AEO یا Dy. Deo کو تحریری “درخواست برائے فراہمی تکنیکی رہنمائی” پیش کرے گی اور متعلقہ افسر پر لازم ہو گا کہ درخواست پر عملدار آمد کروائے۔
سکول کونسل ترقیاتی کاموں پر اخراجات مارکیٹ ریٹ یا اس سے کم ریٹ پر کرے گی اس سلسلے میں سکول کے مفادات کو مد نظر رکھا جائے گا۔ نیز ترقیاتی منصوبے کی تکمیل پر ایک تحریری رپورٹ متعلقہ Dy. DEO کو ارسال کی جائے گی۔

 سکول کونسل کا بینک اکاؤنٹ

سکول کونسل کا اکاؤنٹ کسی بھی کمرشل بینک کی مقامی برانچ یا (بینک برانچ کی عدم موجودگی کی صورت میں) مقامی ڈاکخانہ میں کھولا جاسکتا ہے۔ اگر سکول کونسل کا بینک اکاؤنٹ کسی بھی کمرشل بینک یا ڈاک خانہ میں پہلے سے موجود ہے اور چالو (Operational) ہے تو نیا اکاؤنٹ نہیں کھلوایا جائے گا۔
سکول کونسل کا صرف ایک بین اکاؤنٹ ہو گا اور سکول کونسل کے تمام اکٹھے کیے گئے فنڈز یعنی سکول کونسل کے فنڈ ز فروغ تعلیم فنڈز اور عطیات کی رقوم وغیرہ اس بینک اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔ سکول کونسل کی بینک اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ سہ ماہی بنیاد پر بینک / ڈاکخانہ سے حاصل کی جائے گی۔

سکول کونسل کی تمام جمع کردہ اور نکلوائی گئی رقوم کی تفصیل کا حساب کیش بک فارم فارم نمبر 8 کے مطابق رکھا جائے گا۔ اگر سکول کونسل کا بینک اکاؤ نٹ کسی بھی بینک / ڈاکخانہ منیں نہیں کھلوایا گیا یا کسی بھی وجہ سے بند ہو گیا ہے تو سکول کونسل درج ذیل طریقے کے مطابق نیا بینک اکاؤنٹ کھلوائے گی۔

سکول کونسل کا اکاؤنٹ کھلوانے کا طریقہ کار:

سکول کونسل کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ممبرتان سکول کونسل ایک اجلاس منعقد کریں گے جس میں سکول کونسل کا بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے بارے یہں قرار داد منظور کی جائے گی۔ اس قرارداد میں سکول کونسل نزد یکی بینک یا ڈاکخانہ ( جس میہں سکول کونسل کا اکاؤ نت کھلوانا مقصود ہو) کا نام اور پتہ بھی لکھے گی اس کے علاوہ اس میں ہیڈ ٹیچر اور شریک چیئر پرسن کے نام اور شنا ختی کارڈ نمبر بھی تحریر کیے جائیں گے۔ اس قرارداد کی ایک کاپی بمعہ سکول کونسل نوٹیفیکیشن Dy. DEO کو برائے تصدیق ارسال کی جائے گی۔

Dy. DEO سکول کونسل کی جانب سے قرار داد موصول ہونے کے بعد متعلقہ سکول کونسل کو سکول کونسل کا اکاؤنٹ کھلوانے کی بابت تحریر اََ منظوری 5 یوم کے اندر دے گا۔ جس کے بعد ہیڈ ٹیچر اور شریک چیئر پرسن کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ متعلقہ بینک/ڈاک خانہ سے رابچطہ کریں اور اکاؤنٹ کھلوانے کی بابت بینک کی مطلوبہ کاروائی کو مکمل کریں۔

دستخط کنندہ اور شریک دستخط کنندہ تبدیل کرنے کا طریقہ کار:

سکول کونسل کے ہیڈ ٹیچر یاشریک چیئر پرسن کی رکنیت میں تبدیلی کی اطلاع سکول کونسل تحریری طور پر متعلقہ بینک / ڈاکخانہ اور E.DEO کو دیں گے۔ شریک چیئر پرسن ( شریک دستخط کنندہ ) کی رکنیت منسوخ ہونے کی صورت میں منسوخی رکنیت کی بابت جاری کردہ نو ٹیفیکیشن فارم نمبر 2 کی ایک کا پی Dy.DEO کو ارسال کی جائے گی۔ Dy.DEO اس تبدیلی کی تصدیق کرے گا اور متعلقہ بینک مینجر کو تحریر اََ اس تبدیلی کے بارے میں مطلع کرے گا۔

نئے ہیڈ ٹیچر ( دستخط کنندہ ) یا شریک چیئر پرسن ( شریک دستخط کنندہ ) کی تقرری کی صورت میں جاری کردہ نو ٹیفیکیشن فارم نمبر کی کا پی Dy. DEO اور متعقلقہ بینک منیجر کو برائے اطلاع ارسال کی جائے گی۔ اس کے بعد نئے دستخط کنندہ اور شریک استخط کنندہ کی یہ ذمہ داری ہو گی کہ وہ متعلقہ بینک سے رابطہ کر کے مطلوبہ کار روائی مکمل کریں۔

iii. سکول کونسل فنڈز کا استعمال:

سکول کونسل کے بینک اکاؤنٹ میں سے مندرجہ ذیل مدات میں اخراجات کیے جاسکتے ہیں۔
(i) فرنیچر اور دیگر سامان کی خریداری اور مرمت
(ii) کھیلوں کے سامان کی خریداری
(iii) سٹیشنری کی خریداری>
(iv) تعلیمی اور تدریسی معاون اشیاء کی خریداری
(v) سکول کی عمارت کی مرمت اور دیکھ بھال
(vi) سکول کے اندر نئی تعمیر مثلا( کمرہ ، لیٹر ین ، چاردیواری وغیرہ)
(vii) پانی ور بجلی کی فراہمی
(viii) یوٹیلیٹی بلوںکی ادائیگی( مثلا پانی ، بجلی ، گیس اور ٹیلی فون)

کیا آپ جانتے ہیں؟

سربراہِ ادارہ کی ذمہ داریاں اور اختیارات کیا ہیں؟ تفصیلی جواب کے لئے یہاں کلک کریں!

SEDiNFO

نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر ✰ تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

SEDiNFO.NET ilmi Forum
Logo