ضروری اطلاع برائے ہیڈ ٹیچر صاحبان

-1

تمام ہیڈ ٹیچرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سکولوں کی مانیٹرنگ درج ذیل مانیٹرنگ انڈیکٹرز کی بنیاد پر کی جا رہی ھے.

1- سٹوڈنٹس حاضری
پہلے کچی اور 1-5 اور 1-12 کلاس کی حاضری کے الگ الگ انڈیکیٹرز تھے اب تمام کلاسز کی حاضری کا ایک ہی انڈیکیٹر ہو گا

2- سٹوڈنٹس ریٹینشن
حاضری کی طرح ریٹینشن کا انڈیکیٹر بھی ایک ہی کر دیا گیا ہے- تعلیمی سال میں زیادہ سے زیادہ انرولمنٹ کے ساتھ موازنہ کیا جائے گا۔

3- ٹیچرز کی حاضری
سکول میں موجود تمام ورکنگ ٹیچرز کی حاضری کو چیک کیا جائے گا۔

4- ہیڈ ٹیچرز حاضری
یہ نیا انڈیکیٹر شامل کیا گیا ہے جس میں سکول ہیڈ ماسٹر/ہیڈ مسٹریس/پرنسپل کی حاضری چیک ہو گی

5- اویلبیلٹی آف باؤنڈری وال
سکول میں باؤنڈری وال کی موجودگی چیک کی جائے گی باونڈری وال 5 فٹ اونچائی کے ساتھ پورے سکول ایریا کے گرد مکمل ہونی چاہیے۔

6- سفیشینسی آف ٹوائلٹس ایم ای اے سکول میں موجود ٹوائلٹس کی فنکشنیلٹی کو چیک کرے گا۔ سکول میں ٹوائلٹس کی تعداد اس طرح سے چیک ہوگی۔ 100 طلبہ کیلئے 2 ٹوائلٹس، 101-250 طلبہ کے لیے 4 ٹوائلٹس، 250-500 طلبہ کے لیے 6 ٹوائلٹس اور اس کے بعد ہر 100 اضافی طلبہ کے لیے 2 ٹوائلٹس ہونے چاہیے۔

7- پینے کا پانی
پینے کا صاف پانی دستیاب ہونا چاہیے۔

8- فرنیچر کی دستیابی
طلبہ کے بیٹھنے کے لیےسکول میں مناسب فرنیچر موجود ہونا چاہیے ایم ای اے سکول میں موجود بغیر فرنیچر کے طلبہ کی تعداد نوٹ کرے گا۔

9- سکول ہائیجین اس انڈیکیٹر میں سکول کی صفائی کو چیک کیا جائے گا جس میں صفائی بلڈنگ، صفائی کلاس رومز، صفائی گراؤنڈز ، صفائی ٹوائلٹس اور ٹوائلٹس میں صابن کی موجودگی کو چیک کیا جائے گا۔

10- ایل این ڈی ٹیسٹ
تیسری کلاس کے 10 طلبہ کا انگلش، اردو اور ریاضی کا ٹیسٹ لیا جائے گا تاہم LND پہلے والے 3 انڈیکیٹرز کی بجائے اب صرف ایک انڈیکیٹر پر مشتمل ہو گا۔

11- کمپلینٹ ریزولوشن
ہاٹ لائن پر درج کروائی جانے والی شکایات کا بر وقت حل چیک کیا جائے گا۔

12- کلاس روم ابزرویشنز
یہ انڈیکیٹر اے ای او وزٹ کے متعلق ہے

13- این ایس بی (NSB) یوٹیلائزیشن
ایم ای اے سکول میں NSB کی آمدن اور اخراجات کو چیک کرے گا۔

14- ڈیٹا ہیلتھ
ایم ای اے وزٹ کے دوران جو ڈیٹا ریکارڈ کرے گا PMIU کی ٹیم اس کا موازنہ SIS پر سکول کی جانب سے انٹر کیے ہوئے سکول ڈیٹا سے کرے گا۔ لہذا SIS پر سکول ڈیٹا ہر طرح مکمل اور درست ہونا چاہیے

15- کیش بک
پہلے ایم ای اے ہر ماہ بینک سٹیٹمنٹ اور باقی بیلنس دیکھتا تھا اب ہر ماہ تفصیل سے کیش بک دیکھے گا اور کوارٹر کے ختم ہو نے پر کیش بک کا موازنہ بینک سٹیٹمنٹ کے ساتھ کرے گا.

تعلیمی نیوز گروپ

تعلیمی نیوز گروپ

علمی دنیا سے تازہ ترین خبریں شائع کرنے میں سر گرم ✰ آپ کے تبصرات اس نا چیز کو مزید خدمت کا شوق مہیا کرتے ہیں!

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

SEDiNFO.NET ilmi Forum
Logo