نیا ایکیڈمک سیشن یکم اپریل سے

0

ایجوکیشن وزیر نے نئے ایکیڈمک سیشن کو یکم اپریل 2019 سے شروع کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں. ان کے مطابق موجودہ جاری امتحانات کو سالانہ امتحانات سے پہلے کی تیاری سمجھا جائے جبکہ سالانہ امتحانات کا باقاعدہ آغاز 15 مارچ 2019 سے کیا جائے گا.

ان احکامات کو فوری طور پر تمام گورنمنٹ تعلیمی اداروں میں لاگو کرنے کا کہا گیا ہے.

احکامات میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ انرولمنٹ کمپین 2019 کا آغاز یکم مارچ سے کیا جائے گا.

یاد رہے کہ اس وقت زیادہ تر سکولوں میں سالانہ امتحانات کی شروعات ہو چکی ہے کیونکہ نئی جماعتوں کی شروعات یکم مارچ سے سمجھی جار رہی تھی. لیکن اب ان امتحانات کو سالانہ امتحان سے پہلے کی تیاری کے طور پر لیا جائے گا جبکہ سالانہ امتحان کی شروعات دئے گئے شیڈول کے مطابق دوبارہ عمل میں لائی جائے گی اور نئی جماعتوں کی شروعات یکم اپریل سے ہو گی.

تعلیمی نیوز گروپ

تعلیمی نیوز گروپ

علمی دنیا سے تازہ ترین خبریں شائع کرنے میں سر گرم ✰ آپ کے تبصرات اس نا چیز کو مزید خدمت کا شوق مہیا کرتے ہیں!

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

SEDiNFO.NET ilmi Forum
Logo