پیفرا سیلری سلپ رجسٹریشن رہنمائی

6
Employees-Salary-Slip-Registration

اگر آپ گورنمنٹ ملازمین میں سے ہیں تو آپ ماہانہ سیلری سلپ کی اہمیت سے ضرور واقف ہوں گے کہ جس کی مدد سے تنخواہ میں کمی بیشی معلوم کی جا سکتی ہے۔ یہ ماہانہ سیلری سلپ متعلقہ اکاؤنٹ آفس کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہر ملازم کو مہیا کرے۔ اکثر ملازمین اکاؤنٹ آفس سے اپنی سیلری سلپ وصول کرنے جاتے ہیں جس میں وقت کا ضیائع ہونے کے ساتھ کہیں کہیں 100 یا 200 کا ضیائع بھی ہوتا ہے۔ 😉

لہذا آپ پیفرا پر آنلائن رجسٹڑیشن کے ذریعے اپنی ماہانہ سیلری سلپ اپنے موبائل فون پر حاصل کریں۔ اس طرح آپ اپنی تمام سلپس کا ریکارڈ اپنے ای میل میں محفوظ رکھنے کے ساتھ ضرورت پڑنے پر آپ کبھی بھی کہیں بھی اس کا پرنٹ نکال کر استعمال کر سکتے ہیں۔

💡 توجہ فرمائیں !

اگر آپ نے پہلے ہی ای میل رجسٹر کیا ہوا ہے لیکن آپ کو سیلری سلپ موصول نہیں ہو رہی تو اس مسئلہ کا حل جاننے کے لئے یہاں کلک کریں!

پیفرا سیلری سلپ رجسٹریشن مکمل رہنمائی

pifra-salary-slip-sample-cover

اگر آپ اکاؤنٹ آفس کے چکروں سے جان چھڑوانا چاہتے ہیں اور اپنی ماہانہ سیلری سلپ باقاعدگی سے اپنے ای میل پر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس صفحہ کو پڑھنا جاری رکھیں۔ تمام مراحل پر عمل کرنے کے بعد آپ اپنی ماہانہ سیلری سلپ اپنے ای میل پر حاصل کر پائیں گے۔

الف۔ سب سے پہلے آپ پیفرا کا آنلائن رجسٹریشن فارم کھولیں۔ (آنلائن فارم کھولنے کے لئے یہاں کلک کریں)

جب آپ پیفرا کے لنک پر کلک کریں گے تو ایک نئی ونڈو میں درج فارم کھل جائے گا۔ (جیسا نیچے فوٹو میں دیکھایا گیا ہے)

(ب) اب آپ نے پیفرا کے آنلائن فارم میں مطلوبہ درج ذیل معلومات کا اندراج کرنا ہے۔ (اوپر دیئے گئے فوٹو میں لگائے گئے نمبرز کے لحاظ سے نیچے تفصیل درج ہے)

(1) پیفرا آنلائن فارم کے پہلے خانہ میں اپنی گورنمنٹ کے حساب سے کوڈ کا اندراج کرنا ہے۔ فیڈرل ملازمین F لکھیں گے، خیبر پختونخوا ملازمین N، خیبر پختونخوا ضلعی ملازمین DGN، سندھ ملازمین S، بلوچستان ملازمین B، پنجاب ملازمین P، پنجاب ضلعی ملازمین DGP، کشمیر ملازمین K، گلگت بلتستان ملازمین GB، کشمیر کونسل ملازمین C کا اندراج کریں۔

(2) پیفرا آنلائن فارم کے دوسرے خانہ میں آپ اپنے پرسنل نمبر کا اندراج کریں۔

(3) تیسرے خانہ میں اپنے قومی شناختی کارڈ کے نمبر کا اندراج بنا ڈیش (-) کریں۔

(4) چوتھے خانہ میں تاریخ پیدائش کا اندراج کریں۔ اس اندراج کی ترتیب میں پہلے دن پھر مہینہ اور آخر میں سال ہونا ضروری ہے اور یہ سب بنا کسی ڈیش(-) یا سلیش (/) وغیرہ کے درج کرنا ہے مثلا 5 مارچ 1995 کو اس طرح درج کیا جئے گا 05031995

(5) پیفرا آنلائن فارم کے پانچویں خانہ میں اپنا موبائل نمبر درج کریں۔

(6) چھٹے نمبر پر آپ نے “اپنی دی ہوئی معلومات کی تصدیق کے لئے یہاں کلک کریں” بٹن پر کلک کریں. (بٹن نیچے فوٹو میں دیکھا جا سکتا ہے)

pifra-entered-data-verification-button

درج شدہ معلومات درست ہونے کی صورت میں ای میل کے اندراج کا درج ذیل فارم ظاہر ہو گا۔ اب آپ اپنے ای میل کا اندراج دو جگہ کرنے کے بعد ایک بار “Enter” کا بٹن دبائیں۔

نوٹ: دونوں خانوں میں ایک ہی درست ای میل کا ہونا ضروری ہے۔ اور دوںوں جگہ ای میل کے اندراج کے بعد”Enter” کا بٹن دبانا بھی ضروری ہے۔ مزید یہ کہ آپ کا ای میل جی میل پہ ہونا چاہئے تاکہ مستقبل میں سیلری سلپ رسیو ہونے میں کسی دشواری کا سامنا نا کرنا پڑے۔

Pifra Registration For Monthly Salary Slip 1

“Enter” کا بٹن دبانے پر “سب ٹھیک ہے۔ اب نیچے دئے ہوئے بٹن کو کلک کریں” کا پیغام ظاہر ہو گا۔ اب آپ “اس بٹن پر کلک کریں” پر کلک کریں۔

Pifra Registration For Monthly Salary Slip 2

مبارک ہو آپ کی ماہانہ سیلری سلپ کی رجسٹریشن مکمل ہوئی۔ اب آپ کا ای میل رجسٹر ہو چکا ہے۔ آپ کے رجسٹرڈ ای میل پر ہر مہینہ سیلری سلپ بھیجی جائے گی۔

Pifra Registration For Monthly Salary Slip 3

اگر آپ یہ سارا عمل صرف 2 منٹ میں مکمل کرنا چاہتے ہیں تو پلے سٹور سے SEDiNFO Box ایپلیکیشن انسٹال فرما لیں۔ اس ایپ کی مدد سے نا صرف آپ پیفرا ای میل آسانی سے رجسٹر کر سکیں گے بلکہ نہت ساری تعلیمی معلومات بھی حاصل کر سکیں گے۔


SEDiNFO Box ایپ سے پیفرا رجسٹریشن کے لئے درج ذیل ویڈیو ملاحظہ کریں!

مزید رہنمائی کے لئے درج ذیل ویڈیو ملاحظہ کریں!

کسی قسم کی دشواری کی صورت میں بلا جھجھک نیچے تبصرہ فرمائیں یا ہم سے رابطہ فرمائیں۔

SEDiNFO

نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر ✰ تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں

27 Comments
Show all Most Helpful Highest Rating Lowest Rating Add your review
  1. have my account registered at PIFRA but I didn’t receive my salary slip of month May 2019

  2. .My personal no. is 3082*** .We required slalary slip for the month of march 2010

  3. Personal number kon sa hota hai Sir??

  4. Sir mira accont registration nahi ho raha help kry ples

  5. Pay silp online

  6. I had subscribed the monthly salary slip but mistakenly i have replied the system genrated message hence i have not been receiving the monthly salary slip on my email address . please you would have to just help me to resubscribed the service again. i will be very thankfull to you

  7. Sir Mera account registration nahi ho raha he plz help

  8. Meri pay slip ni aa rahi ki wjha hia

  9. Dear Sir please registered my new email address for salary slip email address: ashazia***@gmail.com

  10. Sir July and August ki slip to ai hai but download option Ni AA Raha plz help

  11. آخر میں معلومات کی تصدیق کی آپشن کلک کرنے کے بعد کوئ آپشن نہیں آتی بس پرسنل نمبر کے سا تھ نام ظاہر ہوتا ہے

  12. Salary slip july ,aug 2019 plz

  13. ٤ مہینے سے میرا پے سلپ نہیں ارھی

Leave a reply

SEDiNFO.NET ilmi Forum
Logo