سالانہ امتحانات 2020 سے متعلق اہم معلومات

-5
Confusions Clarification Regarding Exam Results 2020

Confusions Clarification Regarding Exam Results 2020

سالانہ امتحانات 2020 سے متعلق اہم معلومات

سالانہ امتحانات 2020 سے متعلق اہم سوالات کے جوابات

مکمل پڑھیں اور شیئر کریں. پالیسی کے تمام پوائنٹس لکھ دیے گئے ہیں.
1. دہم (10th) کی مارکنگ شروع ہو گئی ہے. اسی کے مطابق مارکس ہوں گے. جبکہ پریکٹیکل (اگر ہیں) کے کل مارکس کا نصف ( Half) تمام طلباء و طالبات کو بلا تفریق دے دیا جائے گا اور باقی نصف اس سبجیکٹ کے تھیوری مارکس کی پرسنٹیج کی بنیاد پر دیئے جائیں گے.
2. نہم 9th اور فرسٹ ایئر اگلی کلاسز یعنی دہم 10th اور سیکنڈ ائیر میں پروموٹ ہیں. جتنے مارکس ان کے اگلے امتحان میں آئیں گے. اس کا ڈبل ہو جائے گا.
3. سیکنڈ ائیر کے موجودہ طلباء و طالبات کو فرسٹ ایئر جتنے مارکس 3 فیصد بڑھا کر دیئے جائیں گے. جبکہ پریکٹیکل (اگر ہیں) کے کل مارکس کا نصف ( Half) تمام طلباء و طالبات کو بلا تفریق دے دیا جائے گا اور باقی نصف اس سبجیکٹ کے تھیوری مارکس کی پرسنٹیج کی بنیاد پر دیئے جائیں گے.
4. کل سبجیکٹس کی تعداد کے 40 فیصد سبجیکٹس یا اس سے کم سبجیکٹس میں اگر سٹوڈنٹس فیل ہیں تو ان کو پاس کر دیا گیا ہے. پاس سبجیکٹس کے مارکس کو جمع کر کے پاس سبجیکٹس کی تعداد پر تقسیم کر کے جتنے مارکس آئیں گے، ان کو سپلی سبجیکٹس کی جگہ لگا دیا جائے گا. پھر باقی فارمولا لگے گا.
5. کمبائن، فل فیل (40 فیصد سے زائد سپلیز والے) طلباء و طالبات کے سپیشل امتحانات اگست ستمبر میں ہوں گے. لیکن یہ حالات اور اس وقت کی صورت حال پر منحصر ہے.
6. امپروومنٹ/ ریپیٹرز کو امپروو کر دیا گیا ہے.
اگر دونوں پارٹ امپروو کر رہے تھے تو جس پارٹ میں مارکس زیادہ تھے، کم مارکس والے پارٹ میں بھی اتنے ہی مارکس دے دیے جائیں گے.
ایک پارٹ امپروو کرنے والوں کو بھی دوسرے زیادہ مارکس والے پارٹ جتنے مارکس دیئے جائیں گے.
اگر سبجیکٹ/سبجیکٹس امپروو کر رہے تھے تو جس پارٹ کے اس سبجیکٹ میں مارکس زیادہ تھے، کم مارکس والے پارٹ میں بھی اتنے ہی مارکس دے دیے جائیں گے.

نیچے کمنٹ کے ذریعہ آپ مزید کسی سوال کا جواب حاصل کر سکتے ہیں یا رابطہ کر سکتے ہیں۔

SEDiNFO

نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر ✰ تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

SEDiNFO.NET ilmi Forum
Logo